اسلام آباد ڈ،ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کی ہدایت پر سستے آٹے کی فراہمی جاری

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ڈ،ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کی ہدایت پر سستے آٹے کی فراہمی جاری

اسلام آباد ڈ،ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کی ہدایت پر سستے آٹے کی فراہمی جاری 

اسلام آباد (نظام عدل نیوز )ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت پر آج بروز بدھ دس کلو آٹے کا تھیلا گورنمنٹ کی مقرر کردہ قیمت چھ سو اڑتالیس روپے میں اسلام آباد کے مختلف ایک سو نو (109) پوائنٹس پر دستیاب ہیں،  ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ عوام کی سہولت کو مدِنظر رکھتے ہوئے پوئنٹس کا اضافہ کر دیا گیا ہے ، اور اب (82) بیاسی اور ستائیس یوٹیلیٹی اسٹورز پر حکومت کی مقرر کردہ قیمت پر سبسڈائز آٹا دستیاب ہے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ سیکرٹریٹ سب ڈویژن بہارہ کہو  میں اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ کی زیرِ نگرانی گل ٹاؤن، کرنل امان اللہ روڈ، پاک ٹاؤن، محلہ کس ٹاور گلی بہارہ کہو، پاک ٹاؤن، الحق سکول نئی آبادی بہارہ کہو یوسی نو اور محلہ قاضی نئی آبادی یوسی نو میں موجود ہیں ، سیکرٹریٹ سب ڈویژن کے ہر پوائنٹ پر آٹے کے نو سو تھیلے موجود ہیں،  جہاں سے لوگ باآسانی دس کلو آٹے کا تھیلا چھ سو اڑتالیس روپے میں خرید سکتے ہیں ، مزید برآں ہر شخص کو صرف ایک آٹے کا تھیلہ خریدنے کی اجازت ہےاس کے علاوہ گورنمنٹ کی ہدایت پر عوام کی سہولت کے لئے مختلف دکانوں پر بھی گورنمنٹ کی طرف سے مقرر کردہ قیمت پر آٹا دستیاب ہے،

Post a Comment

0 Comments