اسلام آباد (نظام عدل نیوز ) راولپنڈی اسلام آباد فوٹؤ جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رپجا) کے انتخابات کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہےفیصل حکیم الیکشنکمیٹی کے چیئرمین ہونگے جبکہ ندیم چوہدری اور راجہ ابرار الیکشن کمیٹی کے رکن ہونگے،، پولنگ 25 جنوری 2023ء بروز بدھ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہو گی، اس بات کا فیصلہ رپجا ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس میں کیا گیا جسکی صدرات صدر رپجا سہیل ملک نے کی جبکہ جاوید قریشی ، ایم جاوید سہیل شہزاد چیتا،حنیف خٹک ، چوہدری امجد
شاہد راجو سعد عباسی، سید مہدی شاہ، سید فتح علی، شیخ عارف ، راجہ عمران نے بھی اجلاس میںشرکت کی، اجلاس تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا،تلاوت کلام پاک کی سعادت سعد عباسی نے حاصل کی، جسکے بعد صدر سہیل ملک نے شرکاء کوگذشتہ سال کے دوران کی جانے والی کاوشوں کے حوالے سے آگاہ کیا، اجلاس نے اگلے سال کے انتخابات کیلئے الیکشن کمیٹی اور شیدول کی بھی منظوری دی ، سینئر صحافی فیصل حکیم الیکشن کمیٹی کے چیئرمین جبکہ ندیم چوہدری اور راجہ ابرار رکن ہونگے، انتخابات کیلئے کاٖغذات نامزدگی 23 جنوری کو وصول اور جمع کرائے جاسکیں گے اور اسی دن انکے اعتراضات داخل اور کاغذات واپس لئے جاسکیں گے، امیدواروں کی حتمی فہرست 24 جنوری کو آویزاں کی جائے گی جبکہ پولنگ مورخہ 25 جنوری بروز بدھ دن بارہ بجے سے شام پانچ بجے تک نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہو گی۔
0 Comments