اسلام آباد ،کل بلدیاتی انتخابات دس کے اندر کرانے کا حکم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جاری ہوسکتا ہے

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ،کل بلدیاتی انتخابات دس کے اندر کرانے کا حکم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جاری ہوسکتا ہے

اسلام آباد ،کل بلدیاتی انتخابات دس کے اندر کرانے کا حکم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جاری ہوسکتا ہے 
اسلام آباد (سید ظاہر حسین کاظمی نظام عدل نیوز )بلدیاتی الیکشن اسلام آباد کے حوالے سے کل کا دن انتہائی اہم ہوگا کیونکہ صبع ہائیکورٹ میں ہونے والی سماعت میں  فریقین  کے وکلاء فائنل اپنے اپنے دلائل عدالت میں پیش کریں گے  حکومتی وکلاء  کی طرف سے دائر انٹراکورٹ اپیل میں معزز ججز صاحبان کو اس بات پر مطمن کیاجائے گا کہ 101سے بڑھا کر 125یونین کونسل کرنا حکومتی بدنیتی پر مشتمل نہ ہے بلکہ قانون و قائدے کے مطابق یونین کونسلز کی تعداد 125کی گئی ہے جسکے حوالے قانوسازی بھی اپنے آخری مراحل میں ہے جسکو مزید پندرہ دن درکار ہیں اب یہ عدالت پر ہے کہ وہ حکومت کو پندرہ دن کا وقت  دیتی ہے یا پھر 101یونین کونسل پر ہی الیکشن کرانے کا الیکشن کمیشن کو حکم دیتی ہے دونوں میں سے ایک فیصلہ کل ہوگا دوسری جانب الیکشن کمیشن الیکشن کرانے کے لیے بالکل تیار بیٹھا ہے چونکہ کراچی میں بلدیاتی  انتخابات الیکشن کمیشن نے کروا دئیے ہیں لحاظہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ کل عدالت اسلام آباد میں بھی الیکشن دس دن کے اندر کرانے کا حکم دے سکتی ہے واضع رہے کہ الیکشن کمیشن عدالت میں بیان دے چکا ہے کہ وہ سات دن کے اندر اندر انتخابات کرانے کے لیے تیار ہے قبل ازین اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے 125یونین کونسلز کا جاری نوٹیفکیشن بھی کینسل کردیا ہے

Post a Comment

0 Comments