اسلام آباد نظام عدل نیوز ظاہر حسین کاظمی /آئی جی اسلام آباد کی احکامات پر ایگل سکواڈ کی شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری۔
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ایگل سکواڈنے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سنیپ اور اسپیشل چیکنگ کے دوران کل2958مشکوک افراد،موٹر سا ئیکل سواروں او رگاڑیو ں کو چیک کیا، جن میں سے کل10مشکوک افراد،238موٹر سائیکل اور44گاڑیوں کو مختلف تھانہ جات میں بند کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات پر سیف سٹی ایگل سکواڈ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فرسٹ ریسپانڈر کا کام کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کلیدی کردار ادا کر رہا ہے،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ایگل سکواڈنے جرائم پیشہ عناصرکے خلاف بھر پور سنیپ اور اسپیشل چیکنگ کے دوران کل2958مشکوک افراد،موٹرسائیکل سواروں اور گاڑیوں کو چیک کیا، جس میں 235مشکوک افراد،1360موٹرسائیکل او ر760گاڑیاں شامل ہیں،جبکہ 10مشکوک افراد اوراصل دستاویزات نہ ہونے پر238موٹرسائیکل اور44گاڑیوں کومختلف تھانہ جات میں بند بھی کیاگیا،اسلام آباد میں مختلف زونز میں دوران ڈیوٹی ایگل سکواڈز نے پٹرولنگ کے دوران کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف جاری کریک ڈاو¿ن کو مزید تیز اور موثر بناتے ہوئے کل 181گاڑیوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی ،تمام زونل افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہےںکہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری کریک ڈاو¿ن کو مزید تیز اور موثر بنایا جائے، شہریوں کے جان ومال کا تحفظ اسلام آبا دکیپیٹل پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے،افسران جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جامع حکمت عملی اپناتے ہوئے انکے سدباب کو یقینی بنائیں، اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
0 Comments