اسلام آبادکیپیٹل پولیس کا سنگین جرائم میں ملوث مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے بڑ ے پیما نے پر کریک ڈاﺅن جاری

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آبادکیپیٹل پولیس کا سنگین جرائم میں ملوث مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے بڑ ے پیما نے پر کریک ڈاﺅن جاری


اسلام آبادنظام عدل نیوز /کیپیٹل پولیس کا سنگین جرائم میں ملوث مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے بڑ ے پیما نے پر کریک ڈاﺅن جاری ، پولیس ٹیمو ں نے گزشتہ چھ دنوںمیں 13مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی،اشتہاری مجرمان کے خلاف مہم کو مزید موثر بناتے ہوئے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر نا صر خاں کے خصوصی احکا ما ت کی روشنی میں کیپیٹل پولیس آفیسر آپریشنزسہیل ظفر چٹھہ نے تما م زونل ڈی پی اوز کو سنگین جر ائم میں ملوث مجرمان کی گرفتار ی کے لیے خصوصی ٹا سک دئیے، ان احکا مات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی مختلف ٹیموں نے گزشتہ چھ دنوں میں 13مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران کی گرفتاری عمل میں لائی، سی پی او آ پر یشنز نے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف مہم کو مزید موثر بناتے ہوئے مجرمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت ولاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، تمام پولیس افسران چیکنگ کو مزید موثر بنائیں اور جرائم کی بیخ کنی کے لئے تمام تر ضروری اقدامات بر وئے کا رلاتے ہوئے جرائم پیشہ مجرمان اور مقدمات میں نا مزد ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کریں اور گرفتار کر کے مقدمات کو یکسو کریں ، اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیزیا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا" پکار-"15پر فوراً اطلا ع دیں۔

Post a Comment

0 Comments