اسلام آباد فرانس کے ڈپٹی ایمبیسیڈر نے اپنی پولیٹیکل ٹیم کے ہمراہ سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد کادورہ کیا
اسلام آباد ظاہر حسین کاظمی /فرانس کے ڈپٹی
ایمبیسیڈر نے اپنی پولیٹیکل ٹیم کے ہمراہ سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد کاد ورہ کیا جہاں انہوں نے آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں سے ملاقات کی اور موثر سکیورٹی اقدامات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق فرانس کے پاکستان میں تعینات ڈپٹی ایمبیسیڈ ر نے اپنی پولیٹیکل ٹیم کے ہمراہ سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں سے ملاقات کی ۔ وفد نے آئی جی اسلام آباد سے سکیورٹی کے متعلق اہم امور پر بات چیت کی اور بہترین سکیورٹی اقدامات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے بعد وفد نے سیف سٹی پروجیکٹ اسلام آباد کا بھی دورہ کیا جہاں سی پی او سیف سٹی نے وفد کو سیف سٹی کے مختلف سیکشنز کے بارے میں بریف کرتے ہوئے بتایا کہ سیف سٹی کی کوریج کو شہر کے مختلف علاقوں تک بڑھا دیا گیا جب کہ مختلف پرائیویٹ بلڈنگز ، ٹال پلازوں اور میٹروبس کو بھی سیف سٹی کے ساتھ لنک کر دیا گیا ہے ، مزید اپ گریڈ یشن پر کام جاری ہے ، اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی مختلف ایمرجنسی سروسز کو بھی سیف سٹی میں ایک چھت تلے اکٹھا کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو ہر طرح کی سہولیات بروقت پہنچائی جا سکیں ۔ وفد نے آئی جی اسلام آباد اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو بھرپور سراہا ۔
0 Comments