اسلام آباد (نظام عدل نیوز ظاہر حسین کاظمی )
زندگی میں کھیلوں کی اہمیت انمول ہے کیونکہ کھیل ہر انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کے لئے بہت ضروری ہوتا ہے، کھیلوں کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے باآسانی لگایا جاسکتا ہے کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر کھیلوں کے مختلف مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں اور کھلاڑی اپنی قوم کے فخر کے لیے ان مقابلوں میں اپنے ممالک کی نمائندگی کرتے ہیں، کھیل بھی حوصلہ اور باہمی اعتماد کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے ایمز ایجوکیشن سسٹم کے سالانہ سپورٹس گالا منعقدہ سپورٹس کمپلیکس کی اختتامی تقریب میں بچوں اور والدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ایمز ایجوکیشن سسٹم کے زیرِ اہتمام سالانہ سپورٹس گالا میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، ترجمان آئی سی ٹی ڈاکٹر محمد عبداللّٰه تبسم کے مطابق ایمز ایجوکیشن سسٹم کا سالانہ سپورٹس گالا سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری رہا، جبکہ آج سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب تھی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز کا سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب میں پہنچنے پر سکول چیئرمین الماس، وحید چوہدری اود دیگر سٹاف نے شاندار استقبال کیا،
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے مقابلہ جات کے نمایاں پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کیے اور خوبصورت ایونٹ منعقد کروانے پر ایمز ایجوکیشن سسٹم کے چیئرمین، پرنسپل اور تمام سٹاف کو مبارکباد دی،ایمز ایجوکیشن سسٹم کے چیئرمین، پرنسپل و دیگر سٹاف نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو یادگاری شیلڈ پیش کی اور ان کا شکریہ ادا کیا بچوں کی ایک بڑی تعداد اور ان کے والدین نے ایونٹ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی،
0 Comments