تھانہ لوہی بھیر پولیس ٹیم نے بڑی کارروائی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

تھانہ لوہی بھیر پولیس ٹیم نے بڑی کارروائی


اسلام آبادنظام عدل نیوز /کیپیٹل پولیس تھانہ لوہی بھیر پولیس ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شہریوں سے نقدی، مو بائل فون و دیگر قیمتی اشیاء چھیننے کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے اہم رکن کو گرفتارکر لیا، ملزم کے قبضہ سے چھینی گئی نقدی اور قیمتی مو بائل فون برآمد،ملزم کیخلاف مقدمہ درج،مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں منشیات فروشوں،جرائم پیشہ عناصر اور سر قہ بالجبر کی وارداتوں میں ملوث عناصر کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھانہ لوہی بھیر پولیس ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اور ہیومن ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کو لو ٹنے کی وارداتوں میں ملوث مطلوب گروہ کے اہم رکن کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم کے قبضہ سے چھیننی گئی نقدی اور قیمتی مو بائل فون و دیگرقیمتی اشیاء برآمد کرلی گئی،گرفتار ملزم کی شناخت عرفان خان کے نام سے ہوئی،ملزم کے خلاف تھانہ لوہی بھیرمیں مقدمات درج ہے،گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا تے ہوئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے،کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا '' پکار- 15 '' پرفوری اطلا ع دیں۔

Post a Comment

0 Comments