اسلام آباد ،سستے آٹے کی فراہمی پر دیہات میں بسنے والوں کیطرف سے عدم اعتماد کا اظہار

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ،سستے آٹے کی فراہمی پر دیہات میں بسنے والوں کیطرف سے عدم اعتماد کا اظہار

اسلام آباد ،سستے آٹے کی فراہمی پر دیہات میں بسنے والوں کیطرف سے عدم اعتماد کا اظہار 

اسلام آباد( نظام عدل نیوز ظاہر حسین کاظمی )ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سستے   آٹے کی فراہمی روزانہ کی بنیاد پر  صرف مخصوص سٹی ایریا کے ساتھ جڑے علاقوں تک ہی محدود رہ گئی  دیہات میں بسنے والے  مقامی لوگ اس حکومتی ریلیف سے نظرانداز ہونے لگےمقامی سیاسی نمایندے بھی خاموش ، سستے آٹے کی فراہمی کو دیہات کی یونین کونسلوں تک بڑھایا جائےاور ہر یونین کونسل کے آفس میں اسکے پوائنٹس بنائے جائیں تاکہ دیہات میں بسنے والے مقامی لوگ اس حکومتی ریلیف سے فائدہ اٹھا سکیں عوامی حلقوں کا چیف کمشنر اسلام آباد سے مطالبہ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی طرف سے جہاں پر سستے آٹے کی فراہمی بددستور جاری ہےوہاں پر ہی اگر دیکھا جائے تو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے  سستے آٹے کی فراہمی پر دیہات میں بسنے والے  عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نظر آتے ہیں  ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بنائے جانے والے سستے آٹے کے پوائنٹس  صرف شہری آبادی تک ہی محدود ہیں عوامی حلقوں نے چیف کمشنر اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام آباد بھر کے دیہات کی یونین کونسلوں کے آفس موجود ہیں سستے آٹے کی فراہمی کے لیے ان یونین کونسلوں میں پوائنٹس بنائے جائیں تاکہ عوام تک باآسانی طور پر سستا آٹا پہنچ سکے اور دیہات میں بسنے والے بھی اس حکومتی ریلیف پیکیج سے مستفید ہوسکیں دوسری جانب شہری آبادی میں روزانہ کی بنیاد پر سستے آٹے کی فراہمی سے زخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں  میں اضافہ ہوچکا ہےجسکی وجہ سے عام عوام کی پہنچ سے سستا آٹا دور ہوچکا ہے اور یہی سستا آٹا منہگے داموں فروخت ہورہا ہے ذرائع کے مطابق سستا آٹا فراہم کرنے والے عملے کے ساتھ زخیرہ اندوز منافع خور رابطے میں ہیں جنکو روزانہ کی بنیاد پر مبینہ طور پر آٹے کے تھیلے فراہم کیے جارہے ہیں جنکو انکی طرف سے  اسلام آباد کے ایسے دیہی علاقے جہاں ابھی تک سستے آٹے کی سپلائی ممکن نہیں ہوسکی وہاں پر ہی  ذیادہ دام میں پیکنگ تبدیل کر کے فروخت کیا جارہا ہے دوسری جانب اگر دیکھا جائے تو مقامی سیاسی نماہندوں نے  بھی اس پر  خاموشی اختیار کی ہوئی ہے

Post a Comment

0 Comments