اسلام آباد (نظام عدل نیوز ظاہر حسین کاظمی )تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے12جر ائم پیشہ عناصر گرفتار کر لیے گئے، ملزمان کے قبضہ سے2430 چرس،50لیٹر شراب اور وارداتو ں میںاستعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا،تھا نہ کو ہسار پولیس نے شراب فروشی میں ملوث دو ملزمان عرفان مسیح اور شاہد مسیح کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے50لیٹر شراب برآمد کرلی،تھانہ پھلگر اں پولیس نے منشیا ت فروشی میں ملوث ملزم رستم عرف کا لا کو گرفتار کرکے 1110گر ام چرس برآمد کرلی،تھانہ گو لڑ ہ پولیس نے بغیر اجا زت پٹر ول فروخت کر نے پر ملزم عثمان زاہد کو گرفتار کر لیا،تھانہ تر نو ل پولیس نے ملزم عمر ان کو گرفتار کرکے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا،تھانہ نو ن پولیس نے ملزم وصال محمد کو گرفتار کر کے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمدکرلیا،تھانہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے بغیر اجا زت گیس فلنگ کر نے پر تین ملزمان شاکر، امین گل اور آ کا ش کو گرفتار کرلیا،تھانہ شہزاد ٹا ؤن پولیس نے دو ملزمان اعجاز خا ن اور شاہد گل کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے دو پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا،تھانہ کھنہ پولیس نے منشیا ت فروشی میں ملوث ملزم عامر اقبال کو گرفتار کرکے 1320گر ام چرس اور پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے،تما م افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ منشیات جیسے گھنائونے دھندے میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے جو نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کو تباہ کرنے میں ملوث ہیں، شہریوں کے تعاون سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہر کو امن کا گہوارہ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔
0 Comments