اسلام آباد (نظام عدل نیوز )تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی خصوصی ہدایت پراسلام آبادکیپیٹل پولیس کی جانب سے رینجرزہیڈکوارٹرز (17ونگ)سیدپورمیں اسلام آباد میںایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقادکیا گیا،روڈسیفٹی ورکشاپس میں55سے زائد رینجرز کے افسران و جوانوں نے شرکت کی،جنہیںروڈ سیفٹی اورمحتاط ڈرائیونگ سمیت دیگر ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی، اسلام آبادکیپیٹل پولیس ایجوکیشن ونگ نے شرکاء کو روڈ سیفٹی،محتاط ڈرائیونگ اور دوران ڈرائیونگ موبائل سننے کے خطرات،سیٹ بیلٹ کے استعمال،ہیلمٹ کے بغیر مو ٹر سائیکل چلانے کے خطرات،سڑک استعمال کرنے والے دیگر افراد کے حقوق کا خیال ، ہیڈ برج کے استعمال،زیبرا کراسنگ کا استعمال،تیز رفتاری کے خطرات اور دیگر ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی،اس موقع پرچیف ٹریفک آفیسر اسلام آبادنے اپنے پیغام میں کہاکہ اسلام آبادکیپیٹل پولیس کی ایجوکیشن ٹیم اسلام آباد کے مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں طلبہ و طالبات کے لئے ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی لیکچرز کا اہتمام کر رہی ہے،اس کے علاوہ مختلف شاہرائوں پر بھی یہ ٹیم شہریوں کو اس سلسلہ میں ٹریفک قوانین کے متعلق معلومات فراہم کر رہی ہے، تقریب کے اختتام پرپنجاب رینجرز کے ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل کاشف ممتاز کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی اور روڈ سیفٹی ورکشاپ مکمل کرنیوالے افسران و جوانوںمیں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے، اس موقع پرونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل کاشف ممتاز اور تقریب میں شریک دیگر رینجرز کے افسران نے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے اس اقدام کی تعریف کی، اس موقع پر ایجوکیشن ونگ کے آفیسر نے شرکا ء کو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے اور محتاط انداز میں گاڑی چلانے کی ہدایت کی۔
0 Comments