ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل اسلام آباد کی کارروائی خاتون کو ہراساں کرنے میں ملوث ملزم گرفتار
سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کامیاب ریڈ کرتے ہوئے ملزم حماد اکثیر کو گرفتار کر لیا۔ ملزم شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث تھا۔ ملزم شکایت کنندہ کو بلیک میل بھی کررہا تھا۔
ملزم کے زیر استعمال موبائل کو قبضے میں لے کر فرانزک کے لئے بھیجوا دیا گیا۔ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے 4 دن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا۔
مقدمے کی تفتیش جاری ہے۔
ترجمان ایف آئی اے
0 Comments