ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل راولپنڈی کی کاروائی - 5 مقدمات میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی سمگلر گرفتار
اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل راولپنڈی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ایجنٹ ذاکر خان کو گرفتار کر لیا۔
انتہائی مطلوب ملزم اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل راولپنڈی کو 5 مقدمات میں مطلوب تھا۔
ملزم کا نام بلیک لسٹ میں بھی شامل تھا۔ ملزم کو لاھور سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیتے ہوئے مختلف شکایت کنندگان سے 60 لاکھ سے زائد کی رقم بٹوری۔
ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
0 Comments