اسلام آبادکیپیٹل پولیس کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری، ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے اور بغیر لائسنس موٹر سائیکل سواروں کے خلاف خصوصی مہم جاری

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آبادکیپیٹل پولیس کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری، ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے اور بغیر لائسنس موٹر سائیکل سواروں کے خلاف خصوصی مہم جاری



اسلام آبادکیپیٹل پولیس کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری،
 ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے اور بغیر لائسنس موٹر سائیکل سواروں کے خلاف خصوصی مہم جاری، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف قانونی کاروائی مزید سخت کر دی گئی، شہری ہر صورت ٹریفک قوانین کی پاسدرای کریں، چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر سید مصطفی تنویر

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے ٹریفک قوانین پرعملدرآمدکو یقینی بنانے اور وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ٹریفک کے نظام کو مزید بہترکرنے کیلئے خصوصی اقدامات جاری ہیں،اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر کی زیر نگرانی ٹریفک قوانین خصوصا ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے والے اور بغیر لائسنس موٹر سائیکل سواروں کے خلاف جاری خصوصی مہم کو مزید سخت اور موثر بنایا گیا ہے، اس سلسلے میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے اسپیشل سکواڈ وفاقی دارالحکومت کی شاہراہوں پر تعینات کئے گئے ہیں، جو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں، اس خصوصی مہم کے تحت اب تک متعدد موٹرسائیکل سواروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے چالان ٹکٹ جاری کئے جاچکے ہیں،چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر خصوصی اسکواڈزتعینات کر کے مہم میں تیزی لائی جارہی ہے،اس کے علاوہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے تمام تر ضرروی اقدامات کیے جارہے ہیں، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، اس خصوصی مہم کا مقصد شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھتے ہوئے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے، شہریوں سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

Post a Comment

0 Comments