جی سٹار بین الاقوامی کانفرنس19 اور 20 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہو گی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

جی سٹار بین الاقوامی کانفرنس19 اور 20 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہو گی

جی سٹار بین الاقوامی کانفرنس19 اور 20 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہو گی

راولپنڈی (  نظام عدل نیوز  )صدر CASSریٹارئرڈ ائیرمارشل فرحت حسین خان نے کہا ہے کہ سینٹر فار ایروسپیس اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز (CASS) کے زیرِ اہتمام گلوبل سٹریٹجک تھریٹ اینڈ ریسپانس (GSTAR) کے عنوان سے ایئر ہیڈکوارٹرز آفیسرز میس اسلام آباد میں 19 اور 20 اکتوبر 2022 کو دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہو گی جس میں امریکہ، برطانیہ، چین، جرمنی، کینیڈا، لاٹیویا، نیوزی لینڈ، سمیت دیگر ممالک کے بین الاقوامی پیشہ ور ماہرین اور معروف سکالرز شرکت کریں گے۔
جی سٹار بین الاقوامی کانفرنس کے دوروزہ سیشنز کو 4 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں انٹرنیشنل سیکیورٹی اینوائرمنٹ: ایمرجنگ چیلنجز اینڈ اوپرچونیٹیز. جیوایکنامکس: ڈرائیو آف دی ایشیئن سینچری،ایمرجنگ ٹیکنالوجیز اینڈ فیوچر وارفیئر، اور ایروسپیس سیکیورٹی: ڈیٹرمننٹس اینڈ فیوچر پراسپیکٹس کے عنوانات شامل ہیں۔اسلام آباد میں جی سٹار بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد سے پاکستان ایئر فورس کی پیشہ وارانہ مہارت و استعداد میں جدید خطوط پر استوار بین الاقوامی رجحانات سے فائدہ اٹھانے میں مدد ملے گی۔

Post a Comment

0 Comments