اسلام آبادکیپیٹل پولیس سی آئی اے پولیس ٹیم کا منشیات ڈیلرز کے خلاف بڑا ایکشن،
چرس کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، بین الصوبا ئی منشیا ت گر وہ کے دوملزمان گرفتار، لا کھو ں روپے مالیت کی21 کلو200گرام چرس برآمد،ملزمان چرس خیبرپختونخوا سے پنجا ب کے مختلف اضلا ع میں سپلا ئی کر تے تھے، ملزمان کے زیر استعما ل گاڑی کو قبضہ پولیس میں لے لیا گیا،مزید تفتیش جاری ہے،
تفصیلات کے مطابق کیپیٹل پولیس آفیسر آ پر یشنز سہیل ظفر چٹھہ کے خصوصی احکا ما ت کی روشنی میں اسلام آ باد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاو¿ن جاری ہے، سی آئی اے پولیس نے ایک بڑی کارروائی کے دوران منشیات کی بڑی کھیپ کی سمگلنگ ناکام بنا دی،پولیس نے بین الصوبا ئی منشیا ت گر وہ کے دوملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کی شناخت محمد یا سراور واحد اللہ کے نام سے ہوئی ہے،پولیس نے ملزمان کے قبضے سے لا کھوں روپے مالیت کی21 کلو200گرام چرس برآمد کر لی،ملزمان چرس خیبرپختونخوا سے پنجا ب کے مختلف اضلا ع میں سپلا ئی کر تے تھے، ملزمان کے زیر استعما ل گاڑی کو قبضہ پولیس میں لے لیا گیا، ملزمان کے خلاف تھانہ بہا رہ کہو میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، ڈی آئی جی آ پر یشنزنے سی آئی اے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اورمزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا،شر پسند عناصر کو شہریوں کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
0 Comments