اسلام آباد ،سگے بوڑھے ماں باپ پر تشدد کرکے انہیں زخمی کرنے والے بدبخت بیٹے اور اس کے ساتھی کو پولیس تھانہ گولڑہ نے گرفتار کرلیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ،سگے بوڑھے ماں باپ پر تشدد کرکے انہیں زخمی کرنے والے بدبخت بیٹے اور اس کے ساتھی کو پولیس تھانہ گولڑہ نے گرفتار کرلیا

اسلام آباد ،سگے بوڑھے ماں باپ پر تشدد کرکے انہیں زخمی کرنے والے بدبخت بیٹے اور اس کے ساتھی کو پولیس تھانہ گولڑہ نے گرفتار کرلیا 

اسلام آباد(شبیرسہام سے)
مکان پر قبضہ کرنے کے لئے سگے بوڑھے ماں باپ پر تشدد کرکے انہیں زخمی کرنے والے بدبخت بیٹے اور اس کے ساتھی کو پولیس تھانہ گولڑہ نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ روزنامہ”مرکز“ نے واقعہ کی تفصیلی خبر شائع کی جس پر پولیس حکام نے نوٹس لیا۔ ایس ایچ او تھانہ گولڑہ سب انسپکٹر شبیر احمد تنولی نے متاثرہ بزرگ خاتون کی مدعیت میں فوری مقدمہ درج کرکے بزرگ والدین پر تشدد کرنے والے ناخلف بیٹے اور اس کے کزن کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا۔متاثرہ خاندان نے فوری ایکشن لینے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔اتفاق ٹاؤن میرا بادیہ کی رہائشی بزرگ خاتون ارشاد بی بی اور اس کے خاوند ملازم حسین کی زندگی ان کے سگے بدبخت بیٹے محمد آصف نے اجیرن بنا رکھی تھی۔مکان ہتھیانے کے لئے ملزم آئے روز اپنے بوڑھے اور بیمار والدین اور بہنوں کو مارپیٹ کرتا اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا۔ملزم نے اپنے والدین سے گھر کا قیمتی سامان بھی چھین لیا تھا۔ملزم کی جانب سے اپنی والدہ ارشاد بی بی پر کئے گئے تشدد سے اس کی آنکھوں اور چہرے پر زخم آئے اور نیل بھی پڑ گئے تھے۔ اس حوالے سے روزنامہ”مرکز“ نے اپنی گزشتہ اشاعت میں تفصیلی نیوز سٹوری شائع کی۔جس پر ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد نے نوٹس لے لیا۔ایس ایچ او تھانہ گولڑہ سب انسپکٹر شبیر احمد تنولی نے فوری طور پر ماتحت پولیس اہلکاروں کو متاثرہ خاندان کے پاس بھجوا کر انہیں انصاف کی یقین دہانی کرواتے ہوئے تھانے طلب کیا۔یوں 13 اکتوبر 2022ء کو متاثرہ بزرگ خاتون ارشاد بی بی کی مدعیت میں زیر دفعات 337Aون اور 506 ضمن ٹو کے تحت مقدمہ نمبر 1304/22 درج کرنے کے بعد ملزم محمد آصف اور اس کے کزن عارف کو گرفتار کرلیا۔

Post a Comment

0 Comments