اسلام آباد پولیس کے لیے خوشخبری ،راشن اور فکسڈڈیلی الاﺅنس میں اضافہ کی منظوری دے دی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد پولیس کے لیے خوشخبری ،راشن اور فکسڈڈیلی الاﺅنس میں اضافہ کی منظوری دے دی

اسلام آباد پولیس کے لیے خوشخبری ،راشن اور فکسڈڈیلی الاﺅنس میں اضافہ کی منظوری دے دی 


اسلام آباد (نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی )وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں شہباز شریف شریف اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان کی خصوصی دلچسپی کے باعث اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے راشن اور فکسڈڈیلی الاﺅنس میں اضافہ کی منظوری ۔
تنخواﺅں میں اضافے کی سمری پر وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزرات خزانہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیر داخلہ کی پولیس افسران و اہلکاروں کو مبارکباد،آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے وزیر اعظم پاکستان اور وفاقی وزیر داخلہ کااسلام آباد کیپیٹل پولیس کے اہلکاروں کا دیرنہ مطالبہ پورا ہونے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان کی خصوصی دلچسپی کے باعث اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ر اشن اور فکسڈڈیلی الاﺅنس میں اضافہ کی منظوری دے دی گئی، تنخواﺅں میں اضافے کی سمری پر وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزرات خزانہ نے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا، وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیر داخلہ نے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے افسران و اہلکاروں کو مبارکباددی، اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے افسران و جوانوں کی طرف سے تنخواﺅں میں اضافے کا مطالبہ ایک عرصے سے التواءمیں تھا، جس پر آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے ترجیحی بنیادوں پر دن رات کام کرتے ہوئے پولیس کی تنخواﺅں میں اضافے کا کیس مستقل بنیادوں پر اٹھاتے ہوئے وزارت داخلہ ارسال کیا، جس پر وزیراعظم پاکستان کی منظوری کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، تنخواﺅں میں اضافے کے بعد اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے افسران و جوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،جس پر پوری فورس کا مورال بلند ہوا، آئی جی اسلام آباد نے وزیر اعظم پاکستان اور وفاقی وزیر داخلہ کااسلام آباد کیپیٹل پولیس کے جوانوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہا کہ اسلام آبادکیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت میں امن و امان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کے سدباب میں ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

Post a Comment

0 Comments