نظام عدل نیوز
چئیرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کا مرکزی سیکرٹریٹ پاکستان ہاؤس میں اراکینِ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی، نیشنل کونسل اور مرکزی شعبہ جات کے انچارجز سے خطاب
پی ایس پی نے اپنی قوم و ملک کے لیے جو راستہ اختیار کیا تھا اس میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں ٪200 کامیابی عطا فرمائی ہے۔ مصطفیٰ کمال
آج کسی کے نریندر مودی اور راء کو آواز لگانے پر میری قوم کو شرمندگی نہیں اٹھانی پڑتی
پی ایس پی کی وجہ سے آج مہاجر نوجوان محفوظ ہیں، آج مہاجر قوم کی کسی قومیت سے دشمنی نہیں۔
پیپلزپارٹی سے اپنے حصے کی رشوت لے کر مہاجروں کے حقوق کے علمبرداروں نے سندھ میں بسنے والے مہاجروں کا سودا کیا اور تھال میں سجا کر کراچی حیدرآباد اور سندھ کے شہری علاقے پیپلز پارٹی کے حوالے کردیے اور اسکے عوض اپنے خاندانوں کو بیرون ملک آباد کیا۔
الطاف حسین نے رحمان ملک سے اپنے بھائی اور بہنوئی کو کینیڈا میں پاکستانی سفارت خانے کے نادرا دفتر میں ملازمت دلوائی لیکن اپنے ہی شہر کے پڑھے لکھے اعلیٰ تعلیم یافتہ بےروزگار نوجوانوں کے لیے 2008 سے 2015 تک پیپلز پارٹی کی حکومت کا حصہ رہنے کے باوجود کوئی ایک نوکری نہیں لی گئی۔
آصف زرداری کو صدر پاکستان بنانے کے لیے پیپلز پارٹی نہیں بلکہ ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی تجویز اور تائید کنندہ بنے۔ مصطفیٰ کمال
آج کے معروضی حالات کا سامنے رکھتے ہوئے پاک سر زمین پارٹی اللہ تعالیٰ کی انتہائی شکر گزار ہے کہ اس شہر میں مہاجروں کی نسلوں کا سودا کرنے والوں کے خلاف علم بغاوت بلند کرنے کی ہمت عطا فرما کر ہمیں 100 فیصد کامیابی عطا فرمائی۔
پی ایس پی کی کوششوں کے نتیجے آج شہداء قبرستان پر تالے پڑ گئے ہیں، 6 سالوں سے مہاجر نوجوانوں کی لاشیں جانا بند ہوگئی ہیں۔ ٪90 مہاجر نوجوان ہماری کوششوں سے آج اپنے اہل خانہ کیساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔
اللہ تعالیٰ نے اس پہلے مرحلے میں پی ایس پی کو 100 فیصد کامیابی عطا فرمائی ہے۔
اب ہماری جدوجہد کا دوسرا حصہ جاری ہے جس میں اس شہر، صوبے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔
2018 کے انتخابات میں زیادتی اور آج تمام تر نامساعد حالات کے باوجود پی ایس پی اپنے عزم اور حوصلے کو پہلے سے زیادہ متحرک اور موثر انداز میں یکجا کرکہ اپنی جگہ موجود ہے جبکہ پچھلے 4 سال کی تباہی اور بربادی نے ثابت کردیا کہ 2018 کے انتخابات میں نشستیں جیتنے والوں نے اس شہر کی خدمت تو کجا اس شہر کی تباہی روکنے میں بھی ناکام رہے۔
حالات اس نہج پر پہنچ گئے ہیں کہ انشاء اللہ اگلے عام انتخابات میں پی ایس پی کے علاؤہ کراچی بالخصوص اور شہری سندھ بالعموم کے پاس کوئی دوسرا آپشن باقی نہیں رہ جائے گا۔
اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر بھی مفصل گفتگو ہوئی۔
0 Comments