بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی برقرار ہےایشیا کپ کھیلنے پاکستان آنے سے انکار کر دیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی برقرار ہےایشیا کپ کھیلنے پاکستان آنے سے انکار کر دیا

بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی برقرار ہےایشیا کپ کھیلنے پاکستان آنے سے انکار کر دیا۔

پوری دنیا نے پاکستان کو کھیل کے لیے محفوظ ملک قراردے دیا جس کی مثال آسٹریلیا اورانگلینڈ جیسی ٹیموں کا پاکستان آکر کرکٹ کھیلنا ہے مگر بھارت کی اب بھی روایتی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔

تازہ خبر اب پڑوسی ملک سے یہ آئی ہے کہ بھارت نے پاکستان آ کر ایشیا کپ 2023 کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری اور ایشئین کرکٹ کونسل کے صدر جےشا کا کہنا ہے کہ  ایشیا کپ 2023 کے لئے نیوٹرل مقام کے سوا کوئی چارہ ہی نہیں ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سالانہ جنرل اجلاس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں جے شا کا کہنا تھا کہ اگرچہ حتمی فیصلہ حکومت ہی سنائے گی، تاہم یہ بات طے ہو چکی ہے کہ انڈین ٹیم ایشیا کپ کھیلنے پاکستان نہیں جا رہی ہے۔ ایشیا کپ کسی نیوٹرل مقام پر ہی ہو گا۔

Post a Comment

0 Comments