اسلام آباد کے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،
ایس ایس پی آ پر یشنز ملک جمیل ظفر
اسلام آباد (ظاہر حسین کاظمی نظام عدل نیوز ) شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، زیر تفتیش مقدمات کو یکسو کیا جائے، پراپرٹی کے جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے شہریوں سے لوٹے گئے مال کی برآمدگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، تما م ایس ایچ اوز اپنے علا قوں میں پٹرولنگ کو مزیدمو ثر بنا ئیں،منشیا ت فروشوں، پیشہ وربھکا ریو ں کے سہو لت کا رروں کی نشاندہی کر کے ان کو گرفتار کرکے قانو ن کے کٹہر ے میں لا یا جا ئے، ایس ایس پی آ پر یشنز ملک جمیل ظفر
تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر نا صر خاں کے خصوصی ہدایات پر ایس ایس پی آ پر یشنز ملک جمیل ظفر نے کرائم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، اجلا س میں ایس ایس پی انو سٹی گیشن فرحت عبا س کا ظمی، تمام زونل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی، ایس ایس پی آ پر یشزنے تمام زونز کے کرائم کاجائزہ لیا اور متعلقہ افسران سے بریفنگ لی،کمزور کارکردگی دکھانے اور سونپے گئے ٹاسک پورے نہ کرنے پر انہو ں نے سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی آفیسر اپنے کام میں غفلت لاپرواہی کا مظاہرہ کرے گا اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کوتاہی کرے گا اسے سخت محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، تمام افسران خصوصا ً ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزسونپی ہوئی ذمہ داریوں کو مکمل کریں، قتل کے مقدمات میں اشتہاری اور نامزد ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کریں،مقدمات کے چالان اور برآمدگی کو یقینی بنایا جائے،زیر التواءمقدمات کو اگلے پندرہ دنوں میں یکسو کر کے رپورٹ بھجوائیں، زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلداور میرٹ پرمکمل کریں، سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کو یقینی بنائیں، سنیپ چیکنگ کے دوران صرف مشکو ک افراد کو چیک کریں، تما م ایس ایچ اوز اپنے علا قوں میں ڈیو ٹی سے قبل پٹر ولنگ اورایگل اسکو اڈ پر ما مو ر عملہ کو بریف کریں اورپٹرولنگ کو مزید موثر بنا ئیں، منشیا ت فروشی کے خا تمہ پر خصوصی تو جہ دیں خصوصا تعلیمی اداروں میں منشیا ت فروشی کی بیخ کنی کی جائے، پیشہ ور بھکا ریو ں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لا ئیں،خصوصا بھکا ریو ں کے سہو لت کا رروں کی نشاندہی کر کے ان کو گرفتار کرکے قانو ن کے کٹہر ے میں لا یا جا ئے،ہر افسراپنے کام کو نیک نیتی اور مکمل دلچسپی کے ساتھ سرانجام دے، کسی بھی شہری کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہمارا اولین فرض ہے۔
0 Comments