اسلام آباد نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی
اسلام آباد ہائی کورٹ،خاتون جج کو دھمکی دینے پر توہین عدالت کیس
توہین عدالت کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی کل عدالت پیشی سے متعلق سرکلر جاری
رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت کے دوران ضابطہ اخلاق کا سرکلر جاری کردیا
لارجر بنچ کل 22 ستمبر کو دن اڑھائی بجے کیس کی سماعت کرے گا، سرکلر
کمرہ عدالت نمبر ایک میں انٹری رجسٹرار آفس کے جاری کردہ پاس سے مشروط ہو گی، سرکلر
عمران خان کی لیگل ٹیم کے 15 وکلا کمرہ عدالت میں موجود ہو سکیں گے، سرکلر
اٹارنی جنرل آفس اور ایڈوکیٹ جنرل آفس سے 15 لاء افسران کو اجازت ہو گی، سرکلر
تین عدالتی معاونین کو کمرہ عدالت جانے کی اجازت ہوگی، سرکلر
پندرہ کورٹ رپورٹرز کو کمرہ عدالت میں موجودگی کی اجازت ہو گی، سرکلر
ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ بار کے پانچ پانچ وکلا کو اجازت ہو گی، سرکلر
کمرہ عدالت میں آنے والوں کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا رجسٹرار آفس پاس جاری کرے گا
کورٹ ڈیکورم کو برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس سیکورٹی انتظامات کرے، سرکلر
0 Comments