اسلام آباد ،ڈینگی کی روک تھام کے لیے پرفارمنس ریویوکاایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عثمان اشرف کی زیر صدارت اہم اجلاس

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ،ڈینگی کی روک تھام کے لیے پرفارمنس ریویوکاایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عثمان اشرف کی زیر صدارت اہم اجلاس



اسلام آباد ،ڈینگی کی  روک تھام کے لیے پرفارمنس ریویوکاایڈیشنل ڈپٹی  کمشنر عثمان اشرف کی زیر  صدارت اہم اجلاس 

گزشتہ 24گھنٹوں میں مختلف ہسپتالوں میں 55مریض رپورٹ ہوئے۔

 اسسٹنٹ کمشنرز نے ڈینگی خاتمے ٹیموں کی نشاندہی پر ہاٹ سپاٹ کباڑخانے، سروس اسٹیشن، ٹائر شاپس اور دیگر ورکشاپس سمیت مختلف دکانوں میں ڈینگی لاروا پائے جانے پر ایکشن لیا۔

ڈینگی مچھر کے خاتمے کے لئے انتظامیہ متحرک ہے۔ ایڈیشنل ڈی سی

گزشتہ روز کی کارروائی کے دوران اسسٹنٹ کمشنرشالیمار/پوٹھوہار نے 19جگہوں کو چیک کیا ۔ 

دفعہ 144 کے تحت چھ جگہوں کو seal کر دیا اور188کے تحت چھ افراد کے خلاف ایف آئی آر کی۔ 

 اسسٹنٹ کمشنر نیلورنے 26جگہوں پر چھاپہ مارکر چار افراد کو گرفتار کیا اور چار جگہیں مہر بند کر دیں۔ 

 اسسٹنٹ کمشنرانڈسڑیل ایریا نے10جگہوں کو چیک کیا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک افراد کو پولیس کے حوالے کیا۔ 

اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ نے ڈینگی ٹیموں کی نشاندہی پر 10جگہوں پر چھاپہ مارکر بحریہ انکلیو میں چڑیا گھر سمیت تین ٹائر شاپس مہر بند اور تین افراد کو گرفتار کیا۔ 

اسسٹنٹ کمشنر صدرنے 18جگہوں پر چھاپہ مارکر ایک سروس اسٹیشن مہر بند اور تین افراد کو گرفتار کیا۔ 

اسسٹنٹ کمشنررورل نے 25جگہوں کو چیک کیا تین ٹائر شاپس مہر بند اور پانچ افراد کو گرفتار کیا۔ 

تمام متعلقہ ادارے مشتبہ کیس ریسپانس کے کام میں تیزی لائیں۔ایڈیشنل ڈی سی کی ہدایات

Post a Comment

0 Comments