اسلام آباد، پوائنٹ پر نقدی مو بائل فون چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو گینگز کے07 ارکان گرفتار
اسلام آ باد کیپیٹل پولیس تھانہ سبزی منڈی اورآبپارہ پولیس ٹیموں کی بڑی کارروائیاں، شہریوں ئی ایس میں بٹھا کر گن پوائنٹ پر نقدی مو بائل فون چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو گینگز کے07 ارکان گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے گن پوائنٹ پر چھینے گئے موبائل، نقدی اوروارداتوں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آ پر یشنز سہیل ظفر چٹھہ کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ ان احکامات کی روشنی میں ایس پی انڈ سٹریل ایر یا زون کی ہدایات پر تھانہ سبزی منڈ ی پو لیس ٹیم نے ہیومن ریسوسز اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے شہر یوں سے گن پو ائنٹ پر نقدی، زیورات،مو بائل فون، پر س چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملو ث گروہ کے تین ارکان کو گرفتار کرلئے۔ ملزمان کی شناخت شمس الد ین، محمد زکر یا اور مظہر کے نام سے ہوئی۔ملزمان کے قبضہ سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی نقدی، مو بائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیاگیا،ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے متعدد واراتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے،مزید تفتیش جاری ہے، ایس پی سٹی زون کی ہدایات پر تھانہ آ بپا رہ پو لیس ٹیم نے ہیومن ریسوسز اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے شہر یوں کو ہا ئی ایس ویگن میں بٹھا کر گن پو ائنٹ پر نقدی، مو بائل فون چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملو ث افغا نی گروہ کے چار ارکان کو گرفتار کرلئے۔ ملزمان کی شناخت پر ویز، نجیب عرف مجید، ظاہر خا ن اور طاہر اللہ کے نام سے ہوئی،ملزمان کے قبضہ سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی نقدی، مو بائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیاگیا،ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے متعدد واراتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے،مزید تفتیش جاری ہے، اسلام آ باد کیپیٹل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تمام ترممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیزیا سرگرمی کے بارے میں ریسکیو ون فائیو پر فوراً اطلا ع دیں۔
0 Comments