راولپنڈی ،کہوٹہ روڈ پر خطرناک لائنڈ سلائیڈنگ ٹریفک بحال نہ ہونے سے مسافروں کو شدید مسائل کا سامنا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

راولپنڈی ،کہوٹہ روڈ پر خطرناک لائنڈ سلائیڈنگ ٹریفک بحال نہ ہونے سے مسافروں کو شدید مسائل کا سامنا


نظام عدل نیوز اسلام آباد 
راولپنڈی ،کہوٹہ روڈ پر خطرناک لائنڈ سلائیڈنگ
 ٹریفک بحال نہ ہونے سے مسافروں کو شدید مسائل کا سامنا

آزادپتن کہوٹہ روڈ پر آنے والی خوفناک سلائیڈ دو ہفتوں سے چار اضلاع کے عوام کو چکرا کر رکھ دیاابھی تک سڑک کے مکمل طور پر بحال ہونے کے امکانات نہ ہیں جو کچا ٹریک بنایا گیا تھا چند گھنٹوں کے لیے چھوٹی ٹریفک کو چھوڑا گیا آج دوبارہ سڑک کو بند کر دیا گیا ماہرین تعمیرات بے بس ہو گئے ہیں جہنوں نے یہ نئی سڑک بنائی جو پرانی تاریخ سڑک کو بھی لے ڈوبی ان کی کارکرگی پر سوالیہ نشان ہے دونوں حکومت صرف خط و کتابت اور فوٹو سیشن کی حد تک محدود ہیں انتہائی مایوس کن صورت حال ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر سدہنوتی پریس کلب سردار سلیم محمود خان نے کیا انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے چار اضلاع کو ملانے والی مین آزاد پتن کہوٹہ راولپنڈی روڈ   کئی روز سے بند ہے آزادکشمیر کے چار اضلاع کے لوگوں کو شدید سفری مشکلات کا سامنا ہے اربوں روپے لگانے کے باوجود یہ سڑک تباہ و برباد ہو چکی ہے متبادل راستہ آئن پانہ سے براستہ چھے چھن اس سڑک کو بنایا جاتا تو آج یہ دن نہ دیکھنے پڑتے اس سڑک کی بندش سے لوگوں کو سفری مشکلات کے ساتھ اشیاء خوردنوش کے حصول میں مشکلات کے ساتھ مہنگاہی بھی عروج پر پہنچ چکی ہے کیونکہ سڑک بندش سے مال بردار گاڑیاں براستہ کوٹلی آتی ہیں کرایہ میں چار گنا اضافہ کی وجہ سے مہنگاہی آسمان کو۔ چھو رہی ہے جبکہ براستہ ہولاڑ چھے چھن پلندری روڈ تباہ و برباد ہو چکی ہے چار اضلاع کی ٹریفک اس سڑک سے گزرتی ہے مگر یہ سڑک بھی آثار قدیم کا منظر پیش کر رہی ہے اس سڑک پر آج تک کوئی کام نہیں کیا گیا تمام سڑک کی نالیاں بند ہیں اور سڑک پر بڑے بڑے گڑھے پڑے ہوئے جہاں اکثر اوقات پانی کھڑا رہتا ہے۔ جس کی وجہ سے نہ صرف قیمتی گاڑیاں تباہ و برباد ہو رہی ہیں بلکہ گھنٹوں اضافی سفر کرنا پڑتا ہے۔ عوام علاقہ نے حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ ہولاڑ سے پلندری آنے والی سڑک پر ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے اور اس سڑک کو فوری طور پر پختہ کیا جائے تاکہ سفر میں آسانی ہو کیونکہ آزادپتن روڈ کی آئے  روز کی  بندش اور  سلائیڈنگ  سے  لوگوں کے لیے اس پر سفر کرنا وبال جان بن چکا ہے آزادپتن روڈ کے غلط سروے اور آئے روز کی بندش  سے لگتا نہیں کہ یہ روڈ جلد کھل سکے اس سڑک پر سلائیڈنگ اور بندش معمول بن چکا ہے متبادل روڈ کے طور ہولاڑ چھے چھن پلندری  روڈ کی ری کنڈیشنگ انتہائی ضروری ہو چکی ہے۔ آزادپتن روڈ بندش معمول بن  چکا ہے حکومت آزادکشمیر فوری نوٹس لیتے ہوئے فوری  روڈ بحالی کے ساتھ ساتھ چھے چھن پلندری روڈ کی خستہ حالی کا نوٹس لیتے ہوئے اس کو ترجیح بنیادوں پر تعمیر کروائے تاکہ لوگوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آسکیں ۔

Post a Comment

0 Comments