اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے کرایہ داروں کےلیے آن لائن اندراج کرانے کے لیے سسٹم متعارف کرا دیا
اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا کرایہ داروں کے آن لائن
اندراج کیلئے متعارف کرایا گیا سسٹم فل آپریشنل کام کررہا ہے،ابھی تک کل 10,164 کرایہ داروں اور 930گھریلو ملازمین رجسٹرڈ کر دئیے گئے ہیں، اس سسٹم کی مد دسے نا صرف گھریلو وارداتوں میں ملوث ملازمین کی شناخت بلکہ انکو قانوں کے کٹہرے میں لانے میں انتہائی مفید ثابت ہوا ہے، مالکان اپنے کرایہ داروں اور ملازمین کی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں تاکہ کوئی بھی شر پسند عناصر عام شہری کی طرح ہمارے معاشرے کا حصہ نہ بن سکے تاکہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقع سے بچا جاسکے، آئی جی اسلام آباد
تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصرخاں کی خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی طرف سے وفاقی دارلحکومت میں کرایہ داروں اورگھریلو ملازمین کی رجسٹریشن کیلئے متعارف کرایا گیا سسٹم فل آپریشنل کام کر رہا ہے، جس سے ابھی تک کل10,164کرایہ داروں اور930 گھریلو ملازمین رجسٹرڈ کئے جاچکے ہیں، اس سسٹم کی مدد سے ناصر ف گھریلو وارداتوں میں ملوث ملازمین کی شناخت بلکہ انکو قانون کے کٹہر ے میں لانے کیلئے انتہائی مفید ثابت ہورہا ہے،مالکان اپنے کرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن آن لائن ویب سائیٹ ،پولیس خدمت مرکزاور اپنے متعلقہ تھانے میں کروا سکتے ہیں، رجسٹریشن کیلئے مالک مکان ،کرایہ دار اور گھریلو ملازم کا اصل شناختی کارڈ اور ایک کاپی،پاسپورٹ سائز تصاویر،اصل معاہدہ اور کاپی ،متعلقہ اہم دستاویزات اور رجسٹریشن کے موقع پر کرایہ دار یا ملازم کا موجود ہونا لازمی ہے، کرایہ دار وں اور گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن سے نا صرف شرپسند عنا صر پر کڑی نظر رکھی جاسکتی بلکہ کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کوغیر قانونی سر گرمیوں سے روکا جاسکتا ہے، رجسٹر یشن نا کرنے کی صورت میںکوئی بھی شر پسند عنا صر عام شہری کا روپ ڈھا کر چوری اور ڈکیتی جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث ہوکر نقصا ن پہنچاسکتاہے،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ کرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن انتہائی اہمیت کی حامل ہے، اسلام آباد کیپیٹل پولیس ہر سطح پر جدید ٹیکنالوجی کو برو¿ے کار لاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کی طرف گامزن ہے ،اس جدید نظام سے شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے جرائم پیشہ عناصر کی بھی نشاندہی ہو سکے گی جو گھرکرایہ پر حاصل کر کے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں،اسلام آباد پولیس شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے مزید اقدامات کرنے میں مصروف عمل ہے۔
0 Comments