ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کی کارروائی - خاتون کو جنسی طور پر ہراساں اور بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم گرفتار
سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم زاہد کو صوابی سے گرفتار کر لیا۔ ملزم شکایت کنندہ کو بلیک میل اور جنسی طور پر ہراساں کرنے میں ملوث تھا۔ ملزم شکایت کنندہ کو سوشل میڈیا پر لائیو غیر اخلاقی حرکات کرنے کے لئے بلیک میل کر رہا تھا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے متعدد واٹس ایپ، فیس بک اکاونٹس، دھمکی آمیز پیغامات اور قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا۔ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان ایف آئی اے
0 Comments