اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا شراب و منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈاؤن جاری،
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث13 ملزمان گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے 120لیٹر شراب، 1120چرس،420گر ام آ ئس اور وارداتوں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ چار پسٹل معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے 13ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں شراب، چرس، آ ئس اور وارداتوں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا گیا، تھا نہ آ بپار ہ پولیس نے شراب فروشی میں ملوث ملزم وقار منو ر کو گرفتار کرکے 80لیٹر شراب برآمد کرلی، تھانہ بہارہ کہو پولیس نے صورت خا ن کو گرفتار کر کے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، شہزاد ٹا و¿ن پولیس نے سجا د علی کو گرفتار کرکے 40لیٹر شراب برآمد کرلی، کھنہ پولیس نے ملزم عمر ان شہزاد سے پسٹل 9mmمعہ ایمو نیشن برآمدکرلیا، کو رال پولیس نے ملزم کا مر ان خا ن سے 1120گر ام چرس اور 420گر ام آ ئس برآمد کرلی، نو ن پولیس نے ملزم سلیمان کو گرفتار کرکے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، سبزی منڈی پولیس نے ملزم نصر اقبال کو گرفتار کرکے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی، جبکہ مجرمان اشتہا ریو ں کی گرفتاری کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران پو لیس ٹیمو ں نے چھ مجرمان کو گرفتار کرلیا، اسلام آ باد کیپیٹل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیزیا سرگرمی کے بارے میں " پکار- 15 " پر فوراً اطلا ع دیں۔
0 Comments