اسلام آباد نظام عدل نیوز
اسلام آباد ہائی کورٹ، سابق وزیر اعظم عمران خان کی لائیو تقریر پر پابندی کا معاملہ
عدالت عالیہ نے پیمرا حکم نامہ کے خلاف عمران خان کی درخواست نمٹا دی
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی
عمران خان کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر عدالت میں پیش
شوکاز نوٹس جاری کرنے کا مقصد صرف تقریر میں ڈیلے کرنا مقصد تھا، وکیل پیمرا
آپ ڈیلے پالیسی پر عمل درآمد کیوں نہیں کرتے ؟ عدالت کا وکیل پیمرا سے استفسار
بڑے ذمہ دار لوگ غیر ذمہ دارانہ بیان دیتے ہیں، چیف جسٹس اطہر من اللہ
قانون کے مطابق آپ نے کام کرنا ہے، عدالت کوئی مداخلت نہیں کرے گی، چیف جسٹس
ہماری ڈائریکشن کسی ایک خاص شخص کے لیے نہیں تھی، وکیل پیمرا
کیا آپ اس عدالت کے آخری آرڈر سے متفق ہیں؟ عدالت کا پیمرا وکیل سے استفسار
پیمرا کے وکیل کا عدالت سے متفق ہونے پر عدالت نے عمران خان کی درخواست نمٹا دی
عمران خان کی تقریر لائیو دکھانے پر پابندی چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریمارکس
کیا آپ نے عمران خان کا کل کا بیان سنا ہے؟ چیف جسٹس کا عمران خان کے وکیل سے استفسار
کیا پولیٹیکل لیڈرشپ اس طرح ہوتی ہے، چیف جسٹس اطہر من اللہ
گیم آف تھرونز کیلئے ہر چیز کو سٹیک پر لگا دیا جاتا ہے؟ چیف جسٹس اطہر من اللہ
آرمڈ فورسز ہمارے لئے جان قربان کرتے ہیں، چیف جسٹس اطہر من اللہ
اگر کوئی غیرقانونی کام کرتا ہے تو سب تنقید کرتے ہیں، چیف جسٹس اطہر من اللہ
اپنی بھی خود احتسابی کریں کہ آپ کرنا کیا چاہ رہے ہیں، چیف جسٹس اطہر من اللہ
آپ چاہتے ہیں جو مرضی کہتے رہیں اور ریگولیٹر ریگولیٹ بھی نہ کرے، چیف جسٹس
عدالتوں سے ریلیف کی امید نہ رکھیں یہ عدالت کا استحقاق ہے، چیف جسٹس
ہر شہری محب وطن ہے کسی کے پاس یہ سرٹیفکیٹ دینے کا اختیار نہیں، چیف جسٹس
آرمڈ فورسز کے بارے میں جو شہید ہو رہے ہیں اس طرح کی بات کیسے کی جا سکتی ہے؟ چیف جسٹس
0 Comments