اسلام آبادکیپیٹل پولیس کامنشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کریک ڈاون جاری،
مختلف کا رروائیو ں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 جرائم پیشہ عناصرگرفتار، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 1890گر ام چرس ،جوئے کی رقم اور وارداتو ں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا گیا، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے،جبکہ پیشہ وربھکاریوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے13پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آ پر یشنز سہیل ظفر چٹھہ کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، مختلف کا رروائیو ں میں گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران 12 جر ائم پیشہ عناصرگرفتار کرلئے گئے، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے منشیات، جوئے کی رقم اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا، تھا نہ گو لڑ ہ پولیس نے قما ر بازی میں ملوث 09ملزمان محمد زرین، لیا قت خا ن، صابر شاہ، عامر شہزاد، محمد ممتاز، محبت خا ن، محمد شہباز، عنا ئت خا ن اور محبت شاہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے داو¿پر لگی ہو ئی نقدی آلا ت قما ر بازی قبضہ پولیس میں لے لیے، جبکہ ملزم ذاکر اللہ کو گرفتارکرکے 1320گرام چرس برآمد کرلی، شہزاد ٹا و¿ن پولیس نے منشیا ت فروشی میں ملوث ملزم زاہد الحسن کو گرفتار کر کے 570گر ام چرس برآمد کرلی، کو رال پولیس نے ملزم محمد مدثر کو گرفتار کرکے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا،، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ پیشہ وربھکا ریو ں اور ان کے سہو لت کا روں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا، تھا نہ کھنہ پولیس ٹیمو ں نے 13پیشہ ور بھکا ریو ں کو گرفتار کرلیا، اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں ریسکیو ون فائیو پر اطلا ع کریں۔
0 Comments