راولپنڈی میں تعمیرات سے منع کرنے پر تلخ کلامی دوران ایک شخص قتل

Breaking News

6/recent/ticker-posts

راولپنڈی میں تعمیرات سے منع کرنے پر تلخ کلامی دوران ایک شخص قتل


راولپنڈی  میں تعمیرات سے منع کرنے پر تلخ کلامی دوران ایک شخص قتل

راولپنڈی روات کے علاقے ترہالہ بنگیال میں تعمیرات سے منع کرنے پر تلخ کلامی دوران ایک شخص قتل۔کری روڈ پر راہزنی کی واردات میں شہری لاکھوں روپے سے محروم۔موٹر سائیکل چوری سمیت سوسائٹی کی بوگس فائلیں دینے خلاف مقدمات درج۔تھانہ روات پولیس کو قیصر محمود نے بتایا کہ بھائی طارق محمود نے وحید اختر کو گلی میں دیوار تعمیر کرنے سے منع کیا جو تلخ کلامی دوران وحید اختر نے وار ڈنڈا سر و ناک پر کیا۔جس پرطارق بھائی گر گئے جنکو پرائیویٹ ہسپتال لے گئے تو ڈاکٹر نے موت کی تصدیق کردی۔جبکہ وحید اختر موقع سے فرار ہوگیا۔دریں اثناء کری روڈ پر راہزنی  کی واردات میں بوڑھا بدھال کے عاقب جاوید سےتین نامعلوم مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر ایک لاکھ پچانوے ہزار روپے سمیت سروس کارڈ،ایم ٹی ایم کارڈ وغیرہ چھین کر فرار ہوگئے۔جبکہ محمد شیراز کا مؤٹر سائیکل گھر کے باہر سے چوری ہوگیا۔ادھر ایک کروڑ پچیس لاکھ روپے کے عوض نیوی روڈ پر واقع ہاؤسنگ سوسائٹی کی پچیس بوگس فائلیں دینے خلاف ہمایوں نواز کی درخواست پر  توقیر اور ماجد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

Post a Comment

0 Comments