موسم سرما سے قبل سیلاب سے متاثرہ کروڑوں افراد کی بحالی بڑا چیلنج ہے،جماعت اسلامی شمالی پنجاب

Breaking News

6/recent/ticker-posts

موسم سرما سے قبل سیلاب سے متاثرہ کروڑوں افراد کی بحالی بڑا چیلنج ہے،جماعت اسلامی شمالی پنجاب

موسم سرما سے قبل سیلاب سے متاثرہ کروڑوں افراد کی بحالی بڑا چیلنج ہے،جماعت اسلامی  شمالی پنجاب
اب تک 204میڈیکل کیمپ لگائے ، ضلع راولپنڈی کے 4 ہزار رضا کاروں نے 12ہزار ٹینٹ اوربے شمار عارضی واش روم بنا چکے ہیں
خشک خوراک، ادویات، ٹینٹ اور اشیائے خودو نوش کی اشد ضرورت ہے ،متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام شروع ہے،،پروفیسر اطہر شیخ
راولپنڈی(نظام عدل سید ظاہر حسین کاظمی )جماعت اسلامی شمالی پنجاب کے شعبہ تعلقات عامہ کے زیر اہتمام اجلاس ، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوںکاجائزہ لیا گیا۔تعلقات عامہ شمالی پنجاب کے صدر و دیگر عہدیداران نے اجلاس میں شرکت کی ۔صدر تعلقات عامہ شمالی پنجاب کے صدر پروفیسر اطہر شیخ نے اجلاس میں بتایا کہ حالیہ سیلاب سے کروڑوںپاکستانی متاثر ہوئے ان کی بحالی ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔
 الخدمت فاونڈیشن اور جماعت اسلامی کے تعاون سے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لاکھوں افراد کو فوری ریسکیو آپریشن کے بعد بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔ عوام نے الخدمت فاونڈیشن اور جماعت اسلامی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور کروڑوں روپے کیش اور امدادی سامان ریلیف کیمپوں میں جمع کروا ئے جو ہم نے اپنی ٹیموں کی مدد سے گھر گھر جا کر مستحقین تک پہنچائے ۔الخدمت فاونڈیشن شمالی پنجاب اور جماعت اسلامی ضلع کے 4 ہزاررضا کار اس وقت بھی امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ۔سیلاب کی تباہ کاروں کے بعد متاثرہ علاقوں میں صحت عامہ کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں ہم نے اب تک 204 میڈیکل کیمپ لگائے گئے ۔جہاں متاثرہ شہریوں کا موقع پر طبی امداد اور ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔ریسکیو آپریشن کے بعد اب فوری طور پر ہمیں خشک خوراک، ادویات، ٹینٹ  اور اشیائے خودو نوش کی اشد ضرورت ہے اس کے علاوہ تعلیم اور صحت کے مسائل درپیش ہونے کے ساتھ ساتھ موسم سرما سے قبل متاثرین کی آباد کاری ایک بڑا چیلنج ہے۔ جماعت اسلامی اور الخدمت فانڈیشن کا بنیادی ڈھانچہ ہر جگہ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں 12ہزار ٹینٹ اوربے شمار عارضی واش روم بنائے ہیں ۔شمالی پنجاب تعلقات عامہ کے ڈپٹی ڈئریکٹرزحماد عباسی ، راجہ یاسر اور نائب صدر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی محمد یعقوب ملک نے اجلاس میں بتایا کہ ہم نے اب تک ہم نے اب تک 204 میڈیکل کیمپ لگائے اور کروڑوں روپے کیش اور امدادی سامان متاثرہ علاقوں میں پہنچا چکے ہیں۔ اب بھی روزانہ دو ٹرک سامان بھیجا رہا ہے ۔ہم نے عوام کے تعاون سے جہاں تک ممکن ہوا ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں حصہ لیا ۔اب متاثرین کی بحالی کیلئے بھی اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ بیرونی امداد کو شفاف انداز میں استعمال کر کے متاثرین کی بحالی نو میں اپنا کردار ادا کرے۔اجلاس میں ، ڈپٹی ڈائریکٹر حماد عباسی ایڈووکیٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر راجہ یاسر، نائب صدر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی و انچارج مرکزی کیمپ الخدمت فاونڈیشن محمد یعقوب ملک،جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی عثمان آکاش، صدر نیشنل لیبر فیڈریشن ضلع راولپنڈی اصغر خاں مہمند،ڈپٹی جنرل سیکرٹری جے آئی یوتھ ضلع راولپنڈی ملک دانش شمریز ودیگر نیبھی اظہار خیال کیا۔

Post a Comment

0 Comments