اسلام آباد میں میڈیکل کی سٹوڈنٹ کو قتل کردیا گیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد میں میڈیکل کی سٹوڈنٹ کو قتل کردیا گیا

نظام عدل نیوز 
2جون 2025

چترال سے تعلق رکھنے والی معروف ٹک ٹاک سٹار ثنا یوسف جو میڈیکل کی سٹوڈنٹ تھی کو  اسلام آباد میں قتل کردیا گیا 
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں چترال سے تعلق رکھنے والی نوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے۔ 
پیر کے روز تھانہ سمبل کی حدود میں واقع سیکٹر جی-13 میں نامعلوم ملزم نے گھر میں گھس کر ثنا یوسف کو قتل کیا۔ 


فائل فوٹو 
اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ یہ واقعہ آج شام سیکٹر جی-13 میں پیش آیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ثنا یوسف کو اُن کے گھر میں داخل ہو کر گولیاں ماری گئیں۔ پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی متعلقہ تھانے کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور پیشرفت سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔
اردو نیوز کو پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ ثنا یوسف کو اُن کے گھر آئے ایک مہمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ 
ثنا یوسف نے واقعے سے چند گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر اسلام آباد سے ایک ویڈیو اپلوڈ کی تھی۔

Post a Comment

0 Comments