کیپیٹل پولیس کاجرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری، موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب گروہ کے دو ارکان سمیت سات جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار

Breaking News

6/recent/ticker-posts

کیپیٹل پولیس کاجرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری، موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب گروہ کے دو ارکان سمیت سات جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار


                                                      
   

    اسلام آ باد(نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی ) کیپیٹل پولیس کاجرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری،
 موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب گروہ کے دو  ارکان سمیت سات جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 08 مسروقہ موٹر سائیکل،چرس، اسلحہ معہ ایمونیشن اور خنجر برآمد کرلیے گئے، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آ پر یشنز سہیل ظفر چھٹہ کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں کے دوران موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب گروہ کے دو ارکان سمیت سات جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی عمل میں لائی گئی، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 08مسروقہ موٹر سائیکل،چرس  اسلحہ معہ ایمونیشن اور خنجر  برآمد کرلیے گئے، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ تھا نہ سہالہ پولیس ٹیم نے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے آٹھ مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلیےگئے ، ملزمان میں عثمان علی اور محمد عادل شامل ہیں، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے  متعدد موٹر سائیکل چوری کرنے کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے، تھانہ آبپارہ  پولیس نے ملزم اسامہ  کو گرفتار کرکے خنجر  برآمد کرلیا، تھا نہ بنی گالہ  پولیس نے دو  ملزمان محمد نعمان اور ارسلان کو گرفتار کرکےدو  پسٹل30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، شمس کالونی  پولیس نے دو ملزمان عثمان غنی اور قائم شاہ کو گرفتارکر کے 1320 گرام چرس  اور خنجر برآمد کرلیا، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی،اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں پکار ون فائیو پر اطلا ع کریں۔

Post a Comment

0 Comments