اسلام آباد ،ریڈ سگنل کو نظرانداز کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ،ریڈ سگنل کو نظرانداز کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ

نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی 
اسلام آباد ،ریڈ سگنل کو نظرانداز کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ 


اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ریڈ سگنل کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا فیصلہ،
ٹریفک کنجیشن یونٹ کے علاوہ اضافی اسپیشل سکواڈز بھی تشکیل دے دئیے گئے،قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے، ٹریفک سگنلزکا احترام کریں کیونکہ یہ آپ کی حفاظت کے ضامن ہیں، دوسروں کے لیے حادثات کا باعث بننے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،
 
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی(آپریشنز) اسلام آباد کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک کے نظام کومزید بہتر بنانے اوروفاقی دارلحکومت کو ٹریفک حادثات سے پاک کرنے کے لیے تمام تر اقدامات کئے جارہے ہیں،اس سلسلے میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے ریڈ سگنل کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی مزید تیز اور موثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے اوراسلام آبادکیپیٹل پولیس نے ٹریفک کنجیشن یونٹ کے علاوہ سپیشل سکواڈز بھی وفاقی دارالحکومت کی شاہراہوں پر تعینات کر دئیے ہیں جوٹریفک قوانین خصوصاً ریڈ سگنل اشارے کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لا رہے ہیں، تمام زونل افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اشاروں کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کاروائی کی جائے ایسے عناصرسے ہرگز کوئی رعایت نہ برتی جائے جو اپنے اور دوسروں کے لیے حادثات کا سبب بنتے ہیں اس موقع پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس ایجوکیشن ونگ کو بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئی کہ شہریوں کو ریڈ سگنل کی خلاف ورزی کے نقصانات اور دیگر ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی جائے اور بتایا جائے کہ ان پر عملدرآمد سے ہی ان کی جان ومال کی حفاظت ممکن ہے اس کے ساتھ ساتھ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ایف ایم ریڈیو  92.4پر بھی ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی جارہی ہے، شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ٹریفک سگنلز اور دیگر قوانین کا احترام کریں کیونکہ یہ آپ کی حفاظت کے ضامن ہے۔

Post a Comment

0 Comments