سابق وفاقی وزیر جے سالک سی ڈی اے سے نکالے گئے 500 غریب سینٹری ورکرز کی آواز بن گئے

Breaking News

6/recent/ticker-posts

سابق وفاقی وزیر جے سالک سی ڈی اے سے نکالے گئے 500 غریب سینٹری ورکرز کی آواز بن گئے

اسلام آباد نظام عدل نیوز 
سابق وفاقی وزیر جے سالک سی ڈی اے سے نکالے گئے 500 غریب سینٹری ورکرز کی آواز بن گئے، گذشتہ تین دن سے نیشنل پریس کلب کےباہر دھرنا دیئے بیٹھے سینٹری ورکرز کے دھرنے میں پہنچ گئے ، تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر جے سالک نےامریکہ سے واپس آکر سی ڈی اے سے نکالے جانے والے 500 غریب سینٹری ورکرز کی بحالی کا بیڑہ اٹھا لیا ہے، اس حوالے سے انہوں نے نیشنل پریس کلب کے باہر دھرنا دیئے بیٹھے مزدوروںکے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے سینئر نائب صدر عزت خان بھی موجود تھے، عزت خان نے جے سالک اور نکالے گئے ورکر کو یقین دلایا کہ مزدور یونین نکالے گئے سینٹری ورکرز کے ساتھ ہےاور انکے حقوق کی جنگ لڑے گی اور انہیں بحال کروا کر ہی دم لے گی، اس موقع پر جے سالک کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے ان مزدوروں کو نکالنے کا مجاز نہیں تھا کیونکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو ان مزدوروں کے میڈیکل اور سوشل سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے رکھا ہے، سی ڈی اے نے ان مزدوروں کو نوکریوں سے نکال کر غیر قانونی اقدام اٹھایا ہے ہم غریب مزدوروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہفتے کے دن تمام مزدور اپنے بچوں کو اسکول یونیفارم میں دھرنے میں لیکر آئینگے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروائینگے، اس موقع پر مزدوروں کی جانب سے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔

Post a Comment

0 Comments