نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی
اسلام آ باد کیپیٹل پولیس کامنشیات فروشوں اور جر
ائم پیشہ عنا صر کے خلاف مو ثر کر یک ڈاون جا ری،
مختلف کا رروائیو ں میں گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران 12 جر ائم پیشہ عناصرگرفتار، ملزمان کے قبضہ سے 7990گر ام چرس، 1230گر ام ہیر وئن، 46بو تل شراب، 71ڈبے بئیر اور وارداتو ں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ تین عدد پسٹل معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آ پر یشنز سہیل ظفر چٹھہ کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، مختلف کا رروائیو ں میں گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران 12 جر ائم پیشہ عناصر کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا، تھا نہ آ بپا رہ پولیس نے ملزم سفیر کو گرفتار کرکے 1230گر ام ہیر وئن برآمد کرلی، سیکر ٹر یٹ پولیس نے ملزم وسیم کو گرفتار کرکے ایک عدد پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، بہا رہ کہو پولیس نے دو ملزمان آ دم خا ن اور جو یلن ڈیلسن کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 71ڈبے بئیر، 41بو تل شراب اور پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیاگیا، پھلگر اں پولیس نے منشیا ت فروشی میں ملوث دو ملزمان خر م مشتا ق اور غلا م مرتضیٰ کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 2990گر ام چرس برآمد کرلی، گو لڑ ہ پولیس نے ملزم انعام کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، ترنو ل پولیس ٹیم نے منشیا ت فروشی میں ملوث ملزم غلا م دستگیر کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے پا نچ کلو گر ام چرس برآمد کرلی، انڈ سٹریل ایر یا پولیس نے بغیر اجا زت گیس سلنڈروں میں بھر ائی کر نے پر تین ملزمان اکا ش، ثاقب اور امین گل کو گرفتار کرلیا، شہزاد ٹا و¿ن پولیس نے ملزم شہباز نا زک کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 6بو تل شراب برآمد کرلی، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں " پکار- 15 " پر اطلا ع کریں۔
0 Comments