نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی
اسلام آبادکیپٹل پولیس کا ایمرجنسی ہیلپ لائن ''پکار
15'' پر جعلی کالز کرکے دھمکیاں دینے اورفحش زبان استعمال کرنے پر ملزم گرفتارکرلیا ، ملزم کیخلاف تھانہ سبزی منڈی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، مزید تفتیش جا ری ہے،
تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن "پکار - 15 ©"پر بوگس کالز کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی سیف سٹی رومیل اکرم کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایسے جرائم میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کا رروائی عمل میں لا تے ہو ئے مقدما ت درج کرکے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنایا جائے، ان احکا ما ت کی روشنی میں اسلام آباد کیپٹل پولیس نے پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن ''پکار 15'' پر جعلی کالز کرکے دھمکیاں دینے اور فحش زبان استعمال کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، تھانہ سبزی منڈی پولیس نے مختلف نمبروں کے ریکارڈ حاصل کرنے کے بعد ملزم کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا،ملزم کی شناخت محمد اشرف کے نام سے ہوئی ہے،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ”اگر کوئی جعلی کال کرکے پولیس کا وقت ضائع کرنے کی کوشش کرتا ہے یا اہلکاروں کو تضحیک آمیز ریمارکس دیتا ہے تو اس کےخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائےگا،انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ صرف ہنگامی حالات میں ہی پولیس سے رجوع کریں کیونکہ کسی بھی وقت کسی شہری کو پولیس کی مدد کی ضرورت ہوسکتی ہے جو ان جعلی اور بے مقصد کالز کی وجہ سے پولیس کو وقت پر ریسپانڈ کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔
0 Comments