آئی جی اسلام آبادڈ اکٹر اکبر ناصر خاں کے احکامات تھانہ پھلگر اں کے علا قہ میں کھلی کچری کا انعقاد

Breaking News

6/recent/ticker-posts

آئی جی اسلام آبادڈ اکٹر اکبر ناصر خاں کے احکامات تھانہ پھلگر اں کے علا قہ میں کھلی کچری کا انعقاد


اسلام آباد نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی 

آئی جی اسلام آبادڈ اکٹر اکبر ناصر خاں کے احکامات کی روشنی میں ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ایس پی سٹی زون اسلام آباد نو شیر وان علی نے تھانہ پھلگر اں کے علا قہ میں کھلی کچری کا انعقاد، جس میں اے ایس پی بہا رہ کہو رانا حسین طا ہر، ایس ایچ او تھا نہ بہا رہ کہو، ایس ایچ او تھا نہ پھلگر اں سمیت علاقہ معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔کھلی کچہری کے آغاز میں موجود شرکاء نے اپنے اپنے مسائل بیان کیے اور بہتری کے لئے تجاویزت پیش کئی حل طلب مسائل ایس پی سٹی نے موقع پر متعلقہ افسران احکامات جاری کئے شرکاء کی پیش کردہ تجاویزپر عمل درآمد کرنے کی یقینی دہانی کروائی، کھلی کچہری کے شرکاء سے ایس پی سٹی نو شیر وان علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کے احکامات کی روشنی میں ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت کے مطابق عوامی شکایات، علاقائی مسائل کے فوری حل کے لئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے، آئی جی اسلام آباد کے کے واضح احکامات ہیں کہ تمام افسران اپنے اپنے حلقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں تاکہ شہریوں کے ساتھ برائے راست رابط رکھا جا سکے ان کو درپیش مشکلات حل کرنے میں مدد ملے مزید انھوں نے کہا کہ پولیس دن رات آپ کی حفاظت و خدمت میں کوشاں ہے جن مسائل کا اپ نے ذکر کیا ہے حل طلب مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائے گا مزید انھوں نے کہا کہ پولیس کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بہتر حکمت عملی کی وجہ سے علاقہ میں جرائم میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے تاہم اس میں مزید بہتری کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہی مزید انھوں نے کہا کہ جرائم کا قلع قمع کرنے کے لئے  پولیس کو عوام کے تعاون کی ضرورت ہوتی ہے آپ کے بغیر یہ سب ناممکن ہے پولیس اور عوام مل کر ان جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جہاد کریں تبہ اس ناسور کو معاشرے سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کیا جاسکے گا مزید انہوں نے کہا کہ سائلین کے لئے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں آپ کی شکایات کے فوری ازالے کے لئے میں اور میری ٹیم ہمہ وقت تیار ہیں آپ کے تعاون کے سے قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور طریقے سے کریک ڈاون کیا جاسکتا ہے اپ اپنے اردگرد اور گلی محلے میں نظر رکھیں کوئی بھی مشکوک سرگرمی دیکھیں تو فوری اپنی لوکل پولیس کو اطلاع دیں تاکہ ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے یاد رکھیں کسی بھی علاقہ میں کمیونٹی کے تعاون کے بغیر خاطر خواہ مثبت نتائج حاصل نہیں کئے جاسکتے ہیں،ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر نے کہا کہ پولیس شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کرنے میں دن رات مصروف عمل ہے مزید انھوں نے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کرنے کا مقصد شہریوں اور پولیس کے درمیان روابط کو بڑھاتے ہوئے دوریاں کو ختم کرنا ہے،معززین علاقہ نے کھلی کچہریوں کے انعقاد پر آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز کو خراج تحسین پیش کیا اور ایس پی سٹی َزون کا شکریہ ادا کیاَ۔

Post a Comment

0 Comments