وی او
اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں 13 ن لیگی رہنماؤں کی درخواست ضمانت پر سماعت کی سماعت کے دوران وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ، رانا مشہوداحمد خان، سرداراویس احمد خان لغاری، بلال فاروق تارڑ، چوہدری عبدالبخش چٹھہ، خضر حیات، ملک غلام حبیب اعوان، ملک سیف الملوک کھوکھر، منان خان، میاں عبدالرؤف، محمد مرزا جاوید، راجہ صغیر احمد اور شعیب احمد ملک کی جانب سے دائر الگ الگ درخواستوں میں وفاق اور انچارج تھانہ قلعہ گجر سنگھ لاہور کو فریق بناتے ہوئے کہاگیا ہے کہ جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ ہے، صفائی کیلئے پیش ہونا چاہتے ہیں، استدعا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ حفاظتی ضمانت منظور کرکے پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روکے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد تمام لیگی رہنماؤں کی 25 ،25 ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض 14 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی ہے
0 Comments