اسلام آباد زمین کی خریدوفروخت میں شفافیت اور جعلسازی کے خاتمے کی طرف اے ڈی سی آر کا اہم قدم

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد زمین کی خریدوفروخت میں شفافیت اور جعلسازی کے خاتمے کی طرف اے ڈی سی آر کا اہم قدم

اسلام آباد زمین کی خریدوفروخت میں شفافیت اور جعلسازی کے خاتمے کی طرف اے ڈی سی آر کا اہم قدم

آئندہ رجسٹری کے عمل میں بائع کے ساتھ  مشتری  کی حاضری  لازمی قرار اور رجسٹری کا عمل تمام واجبات کی ادائیگی کے بعد ہی مکمل کیا جائے گا٫ذرائع 

وثیقہ نویس کی موجودگی اور اس کی مہر بھی رجسڑی پر  اب لازم قرار ٫ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں٫ذرائع


شہریوں کی طرف سے  اے ڈی سی آر کے اقدام  کو زمین کی خریدوفروخت  میں شفافیت اور جعلسازی کے خاتمے کی طرف اہم قدم سمجھا جارہا ہے 



اسلام آباد 
نظام عدل نیوز 
ظاہر حسین کاظمی
  تفصیلات کے مطابق زمین کی خرید و فروخت کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے اسلام آباد انتظامیہ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے رجسٹری کے نظام میں سختیاں نافذ کر دی ہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کی ہدایت پر تحصیلدار اسلام آباد کو احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ آئندہ رجسٹری کے عمل میں بائع اور مشتری دونوں کی موقع پر موجودگی لازمی ہوگی، اور رجسٹری کا عمل تمام واجبات کی ادائیگی کے بعد ہی مکمل کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق، شہری اور دیہی دونوں رجسٹری برانچز کے محررین کو واضح ہدایت دی گئی ہے کہ بغیر ٹیکس و فیس کے کوئی بھی رجسٹری مکمل نہ کی جائے۔ رجسٹری کی تحریر میں شامل وثیقہ نویس کی موجودگی اور اس کی مہر بھی اب لازم قرار دے دی گئی ہےایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی جانب سے یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ رجسٹری کی تکمیل کے بعد متعلقہ ریونیو افسران سات دن کے اندر اندر دستاویزات مشتری کے حوالے کریں تحصیلدار اویس خان نے دونوں رجسٹری برانچوں کے محررین کو اس ضمن میں سختی سے  ہدایت جاری کر دی ہیں کہ اے ڈی سی کی طرف سے جاری ہدایات کی روشنی میں عمل درآمد کو فوری طور پر یقینی بنائیں دوسری جانب شہریوں کی طرف سے  اے ڈی سی آر کے اقدام  کو زمین کی خریدوفروخت  میں شفافیت اور جعلسازی کے خاتمے کی طرف اہم قدم سمجھا جارہا ہے

Post a Comment

0 Comments