اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ آپریشن، 19 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک — 11 جوان شہید

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ آپریشن، 19 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک — 11 جوان شہید

اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ آپریشن، 19 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک — 11 جوان شہید

راولپنڈی نظام عدل نیوز
8 اکتوبر 2025
پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے اورکزئی ضلع میں ایک کامیاب خفیہ آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ کالعدم گروہ "فتنہ الخوارج" کے 19 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ کارروائی 7 اور 8 اکتوبر کی درمیانی شب مصدقہ انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی۔

آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں پاک فوج کے 11 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، جن میں یونٹ کے کمانڈنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق (عمر 39 سال، ضلع راولپنڈی) اور ان کے نائب میجر طیب راحت (عمر 33 سال، ضلع راولپنڈی) شامل ہیں۔ دونوں افسران نے دشمن کے خلاف بے جگری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا اور اپنی قیادت سے ثابت کیا کہ پاک فوج کے جوان ہر قیمت پر ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔
فائل فوٹو 
شہید ہونے والے دیگر 9 سپاہیوں کے نام اور تفصیلات درج ذیل ہیں:

نائب صوبیدار اعظم گل (عمر 38 سال، ضلع خیبر)

نائیک عادل حسین (عمر 35 سال، ضلع کرم)

نائیک گل امیر (عمر 34 سال، ضلع ٹانک)

لانس نائیک شیر خان (عمر 31 سال، ضلع مردان)

لانس نائیک طالش فراز (عمر 32 سال، ضلع مانسہرہ)

لانس نائیک ارشاد حسین (عمر 32 سال، ضلع کرم)

سپاہی طفیل خان (عمر 28 سال، ضلع مالاکنڈ)

سپاہی عاقب علی (عمر 23 سال، ضلع صوابی)

سپاہی محمد زاہد (عمر 24 سال، ضلع ٹانک)


آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی باقی ماندہ دہشتگرد کو ختم کیا جا سکے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ:

> "بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے خلاف ہماری جدوجہد بھرپور انداز میں جاری رہے گی۔ ہمارے بہادر سپوتوں کی قربانیاں ہمارے حوصلے کو مزید مضبوط کرتی ہیں اور پاکستان کو دہشتگردی سے پاک کرنے کا ہمارا عزم ناقابلِ شکست ہے

Post a Comment

0 Comments