مظفرآباد میں پی ڈبلیو ڈی ورکرز کا چھٹے روز بھی احتجاج جاری، عیدالاضحیٰ بھی سڑکوں پر منانے کا اعلان
مظفرآباد
نظام عدل نیوز
4جون 2025
آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (PWD) ورکرز یونین کا احتجاج چھٹے روز میں داخل ہو چکا ہے۔ احتجاجی ملازمین نے حکومت کی بے حسی پر شدید دکھ اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ عیدالاضحیٰ بھی دھرنے کے مقام پر ہی گزاریں گے۔
فائل فوٹو
مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ مسلسل چھ دنوں سے شدید گرمی اور مشکلات کے باوجود دھرنا دیے بیٹھے ہیں لیکن حکومت کی طرف سے کوئی مثبت ردِعمل نہیں ملا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے جائز مسائل اور مطالبات کو فی الفور تسلیم کیا جائے، ورنہ وہ نہ صرف دھرنا جاری رکھیں گے بلکہ تمام ایمرجنسی سروسز بھی بند کر دی جائیں گی۔
ملازمین نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا:
اگر ہماری آواز نہ سنی گی تو ہم مزید خاموش نہیں رہیں گے
0 Comments