راجہ خرم نواز حلقہ کے مسائل کے حل کے لئے بجٹ حصول کے لئے متحرک

Breaking News

6/recent/ticker-posts

راجہ خرم نواز حلقہ کے مسائل کے حل کے لئے بجٹ حصول کے لئے متحرک

راجہ خرم نواز حلقہ کے مسائل کے حل کے لئے بجٹ حصول کے لئے متحرک 


اسلام آباد 
نظام عدل نیوز 
سید ظاہر حسین کاظمی 
تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 48کے مسائل کے حل کے لئے راجہ خرم نواز بجٹ کے حصول کے لئے کاوشیں تیز کر دیں ممبر قومی اسمبلی راجہ خرم نوازنے آئندہ ہفتے مختلف وزارتوں سے میٹنگز کا پلان مرتب کر لیا گیا جس میں 
ترلائی ہسپتال کی تعمیر ،اسلام آباد کی عوام کے لئے صحت کارڈ،دیہی علاقوں کے صحت مراکز کی مکمل فعالیت اور
حلقہ کے دیگرسکولوں کالجوں کی اپ گریڈیشن،حلقہ میں گرلز ڈگری کالج کا قیام جیسےصرٍف منصوبے ہی شامل نہیں ہیں بلکہ پانی  کے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم منصوبوں پر پیش رفت بھی زیر بحث نظر آرہے ہیں اسکے علاوہ 
 2ارب کے ڈویلپمنٹ پیکج کے لئے بھی ورکنگ جاری ہے جنکو آئندہ ماہ میں بجٹ پیش کیا جائےگایاد رہے کہ راجہ خرم نواز اسلام آباد کے مسائل کے فوری حل کے لئے صوبائی طرز کی قانون سازی کے لیے بھی ورکنگ مکمل کر چکے ہیں،
ادارہ جاتی ایجنڈے میں CDA سے میٹنگ کے ایجنڈے میں اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں پراپرٹی پر عائد پابندی کے خاتمے، حلقہ 48میں مزید میٹرو بس روٹس،مختلف علاقوں میں ملٹی پرپز گراؤنڈ اور قبرستان کے لئے زمین کا حصول ایجنڈے میں شامل ہےجبکہ سوسائٹی ایریاز کے لیے ڈویلپمنٹ پلان بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے،اسکے علاوہ اسلام آباد کے سب سے بڑے مسئلے کوڑا کرکٹ کو تلف کرنے کے لئے انٹرنیشنل ٹینڈر کے علاؤہ سہالہ فلائی اوور کے علاؤہ پارک روڈ اور لہتراڑ روڈ پر ضروری مقامات پر پیڈسٹرین بریج کی تنصیب پربھی بات چیت ہو گی

Post a Comment

0 Comments