امریکا نے بھارت کی طرف سے بھیجے گئے آم واپس کردئیے

Breaking News

6/recent/ticker-posts

امریکا نے بھارت کی طرف سے بھیجے گئے آم واپس کردئیے

 
نظام عدل نیوز 
18مئی 2025
اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق  بھارت  سے آموں کی 15 شمپنٹس امریکا پہنچیں لیکن دستاویزات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے بھارتی حکام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کھیپ ہوائی جہاز کے ذریعے بھجوائی گئی تھی جسے  امریکا نے لینے سے انکار کر دیا رپورٹ کے مطابق متاثرہ شپمنٹس کو 8 اور  9 مئی کو ممبئی میں تابکاری کے عمل سے گزارا گیا تھا


فائل فوٹو
 لیکن انہیں امریکی ائیرپورٹس  لاس اینجلس، سان فرانسسکو اور اٹلانٹا پر مسترد کر دیا گیاشعاع ریزی ایک لازمی عمل ہے جو کیڑوں کو ختم کرنے اور شیلف لائف کو بڑھانے کے لیے پھل کو تابکاری کی کنٹرول شدہ خوراکوں کے سامنے لاتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی وجہ سے برآمد کنندگان سے کہا گیا کہ وہ یا تو کارگو کو تباہ کر دیں یا اسے دوبارہ بھارت کو برآمد کریں، جس پر انہوں نے آموں کو ضائع کرنے کا فیصلہ کیامزیدبراں برآمد کنندگان نے تقریباً 500000 ڈالر کے ممکنہ نقصان کا تخمینہ لگایا ہے۔

Post a Comment

0 Comments