پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے,سید عاصم منیر
تفصیلات کےمطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نےکہا کہ پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے، 24 کروڑ پاکستانیوں کے اس بنیادی حق پر آنچ نہیں آنے دیں گے،انہوں نے مذیدکہا کہ معرکہ حق میں اللہ تعالی نے پاکستان کی مدد کی، قوم آہنی دیوار بن جائے تو کوئی طاقت اُسے گرا نہیں سکتی، آرمی چیف عاصم منیر کی جامعات کے وائس چانسلرز، پرنسپلز اور سینئر اساتذہ کرام سے گفتگوکرتے ہوئے مذید کہا بھارت جان لے، پاکستان کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑے گا
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، پرنسپلز اور سینئر اساتذہ کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کرام ملک کا بڑا سرمایہ ہیں، جو کچھ ہوں، والدین اور اساتذہ کی وجہ سے ہوں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے، معرکہ حق میں اللہ تعالی نے پاکستان کی مدد کی، قوم آہنی دیوار بن جائے تو کوئی طاقت اُسے گرا نہیں سکتی انہوں نے کہا کہ کشمیر کا کوئی بھی سودا ممکن نہیں، ہم کشمیر کو کبھی نہیں بھول سکتے، بھارت جان لے کہ پاکستان کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑے گافیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر کا مسئلہ دبانے کی کوشش کی مگر ناکام ہو چکا، کشمیر ایک عالمی سطح کا مسئلہ ہے، پاکستان، بھارت کی اجارہ داری کبھی قبول نہیں کرے گاانہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گرد فتنہ الہندوستان ہیں، ان کا بلوچوں سے تعلق نہیں، دہشت گردی بھارت کا اندرونی مسئلہ ہے، بھارت میں دہشت گردی کی وجہ اقلیتوں پر ظلم اور تعصب ہے۔
0 Comments