راولپنڈی () تحریک انصاف کے سابق چیئرمین نے ملک میں سٹریٹ موومنٹ کا عندیہ دیتے ہوئے

Breaking News

6/recent/ticker-posts

راولپنڈی () تحریک انصاف کے سابق چیئرمین نے ملک میں سٹریٹ موومنٹ کا عندیہ دیتے ہوئے

 


23 ستمبر 2024

راولپنڈی () تحریک انصاف کے سابق چیئرمین نے ملک میں سٹریٹ موومنٹ کا عندیہ دیتے ہوئے  29 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسے کا اعلان کر دیا ہے اسرائیلی اخبار کے آرٹیکل کی بنیاد پر پراپیگنڈہ کرنے والوں کو اتنی سمجھ نہیں کہ اسرائیل میری تعریف کررہا ہے آج ملک میں یحییٰ خان پارٹ ٹو کی حکومت ہے گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کل سے پروپگینڈا جاری ہے اسرائیلی اخبار کا حوالہ دیا جا رہا ہے کہ میں اسرائیل سے تعلقات کا سب سے بڑا حامی ہوں پاگلو آرٹیکل میں میری تعریف کی گئی ہے لگتا ہے ان کو انگریزی سمجھ نہیں اتی ان کو یہ سمجھ نہیں اتی کہ اسرائیلی اخبار بات چیت کے حوالے سے بات کر رہا ہے اخبار نے مسلم امہ اور مغربی ممالک میں میری ساکھ کے حوالے سے بات کی ہے اخبار نے لکھا ہے میں پاکستان کا واحد لیڈر ہوں جسکی مسلمان ممالک اور مغربی ممالک میں کریڈیبلٹی ہے حالانکہ اسرائیل کے حوالے سے میرا موقف اج بھی وہی ہے فلسطین میں لوگوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے پہلے سیز فائر کیا جائے پھر ہی بات چیت ہو سکتی ہے پہلے دوریاستی حل کی جانب جائیں پھر بات چیت ہوگی انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا بیان ایا ہے اچھے بچے بنو مل کر رہو تاکہ ملک ترقی کرے شہباز شریف سن لو امن انصاف سے اتا ہے الیکشن میں ڈاکہ مارا گیا 9 مئی واقعات میں کارکنوں کو جیل میں ڈالا گیا کوئی تحقیقات نہیں ہو رہی جب تک انصاف نہیں ہوگا ملک میں امن نہیں ہوگا آپ جو ترامیم کرنے جا رہے ہیں ان سے کیا امن آئے گا انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر امپائر بھی ہیں اور اوپنر بلے باز بھی تھرڈ امپائر ان کی ٹیم کا کپتان ہے وہ پیچھے بیٹھ کر سب چلا رہا ہے یہ لوگ اپنے امپائرز کو توسیع دے رہے ہیں الیکشن فراڈ نہ کھلے 9 مئی کی سی سی ٹی وی فو ٹیج سامنے نہ ائے یہ ان کو تحفظ دے رہے ہیں تھرڈ ایمپائر کا کردار یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو میچ ہی نہ کھیلنے دیا جائے ایمپائر تو انصاف کرتے ہیں یحییٰ خان نے بھی وہی کیا تھا جو آج یہ کر رہے ہیں یہ ٹولہ الیکشن فراڈ چھپانے کے لئے معاشرے اور جمہوریت کی تباہی کر رہا ہے آمدن نہ بڑھنے سے قرض بڑھ رہا ہے کوئی سرمایہ کاری کو تیار نہیں لوگ ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں یحییٰ خان پارٹ ٹو کی حکومت ہے پاکستان کی تاریخ میں ہمارے جتنے جلسے کسی نے نہیں کئے لاہور میں جلسے سے ایک دن قبل اجازت دی گئی اور پھر کنٹینرز لگا دئیے گئے ہمارے جلسوں میں لوگ پیدل چل کر اتے ہیں ہم قیمے والے نان نہیں کھلاتے جلسے سے پہلے پی ٹی ائی کے500 لوگوں کو نظربند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے گرمیوں کا جلسہ شام میں ہوتا ہے اور یہ کہتے ہیں کہ چھ بجے جلسہ ختم کر دو داد دیتا ہوں کہ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود جلسہ کیا گیا لاہور ہائی کورٹ کو بنیادی حقوق کی خلاف ورزیاں نظر نہیں آتی پارٹی کو کہہ دیا ہے اگلے ہفتے کو ہم راولپنڈی میں جلسہ کریں گے پارٹی کو کہتا ہوں جلسے کے لئے ہائی کورٹ سے رجوع کریں عدلیہ کو ختم کر کے یہ غیر اعلانیہ مارشل لاء لگانا چاہتے ہیں ہمیں جلسے کی اجازت نہ ملی تو احتجاج کریں گے یہ وہ ترامیم کرنے لگے ہیں جو کسی آ مر نے بھی نہیں کی ہم ان ترامیم کے خلاف سٹریٹ موومنٹ شروع کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

Post a Comment

0 Comments