ایکسائز ایند ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی نے جنرل ہولڈ اپ کے دوران بغیر رجسٹریشن سینکڑوں لوڈر رکشے بند کردیئے

Breaking News

6/recent/ticker-posts

ایکسائز ایند ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی نے جنرل ہولڈ اپ کے دوران بغیر رجسٹریشن سینکڑوں لوڈر رکشے بند کردیئے

08مئی2024
راولپنڈی (نظام عدل نیوز ) ایکسائز ایند ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی نے جنرل ہولڈ اپ کے دوران بغیر رجسٹریشن سینکڑوں لوڈر رکشے بند کردیئے ڈائریکٹر ایکسائز راولپنڈی عمران اسلم کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایکسائز پنجاب فیصل فرید کی ہدایت پر صوبہ بھر کی طرح راولپنڈی ڈویژن میں بھی ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز اور بغیر رجسٹریشن گاڑیوں کے خلاف کاروائی کے تحت گزشتہ روز ایکسائز راولپنڈی نے مختلف علاقوں میں جنرل ہولڈ اپ کے دوران ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز اور بغیر رجسٹریشن وہیکلزکی جانچ پڑتال کی موٹروہیکل رجسٹریشن اتھارٹی ایکسائز راولپنڈی سہیل شہزاد کی سربراہی میں بدھ کو جنرل ہولڈ اپ کے لئے تشکیل دی گئی خصوصی ٹیموں نے لوڈر رکشوں،کاروں اور موٹرسائیکلوں سمیت 104بغیر رجسٹریشن وہیکلز کو مختلف تھانوں اور ایکسائز آفس میں بند کیا جبکہ 200سے زائد نادہندہ گاڑیوں کے مالکان سے مجموعی طور پر 41لاکھ روپے کی رقم وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کروائی گئی۔
۔۔۔۔

Post a Comment

0 Comments