08 مئی 2024
راولپنڈی (نظام عدل نیوز ) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت ایڈووکیٹ نے تحریک انصاف کے جنرل سکریٹری عمر ایوب اور شبلی فراز کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے اب یہی دونوں سابق چیئرمین کو رہا کروائیں گے یہ لوگ نہ صرف مجھے بے وقعت کر رہے ہیں بلکہ پارٹی کو گروپوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے بار بار میرا نام نکالنا میری تذلیل ہے حالانکہ میں نے تحریک انصاف کے مردہ گھوڑے میں جان ڈالی بدھ کے روز تحریک انصاف کے سابق چیئرمین سے ملاقات کی غرض سے اڈیالہ جیل آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ کل بھی ملاقات کیلئے آیا تھا آج بھی ملاقات کیلئے آیا ہوں بلکہ میں ملاقات کیلئے آیا لیکن آج بھی ملاقات نہیں کرائی گئی لگتا ہے سپرنٹنڈنٹ کوبھی کوئی زہر کھلایا گیا ہے میری ملاقات میں شبلی فراز اور عمر ایوب حائل ہیں شبلی فراز نے سابق چیئرمین کو کہا ہے کہ سعودی حکومت نے میرے نام پر اعتراض کردیا ہے مجھے ایسی کمیٹی کا عہدہ ہی نہیں چاہیئے جس میں شبلی فراز اور عمر ایوب حائل ہوں میں نے تحریک انصاف کے مردہ گھوڑے میں جان ڈالی ہے خیبر پختو نخوا سے کراچی تک تحریک انصاف کو متحرک کیا ہے سیاسی کمیٹی کے ساتھ سابق چیئرمین نے میرا نام فائنل کیا تھا کمیٹی میں ووٹنگ کے ذریعے میرا نام مسترد کیا گیا کیا یہ ایک شخص کی تذلیل نہیں بار بار میرا نام پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے ڈراپ کیا جارہا ہے مجھے سابق چیئرمین سے ملنے نہیں دیا جارہا کچھ لوگ میرے خلاف ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری جنگ تھی کہ ہم دھاندلی کے خلاف احتجاج کریں لیکن کوئی احتجاج کیلئے نہیں نکلا سوائے میرے میں خوشامد والا نہیں ہوں سابق چیئرمین کے احکامات کا پابند ہوں تحریک انصاف کو گروپوں میں ڈال دیا گیاہے اب تحریک انصاف عمر ایوب اور شبلی فراز کی قیادت میں سابق چیئرمین کو رہا کرائے گی انہوں نے کہا کہ یہ سب لوگ مجھے بے وقعت کررہے تھے میں احتجاجاً عمر ایوب اور شبلی فراز کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرتا ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
0 Comments