ایران نے اسرائیل پر بڑا حملہ کر دیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

ایران نے اسرائیل پر بڑا حملہ کر دیا

نظام عدل نیوز
ایران نے اسرائیل پر بڑا حملہ کر دیا،  شروع کر دیے اسرائیلی فوج کے مطابق ایران نے اسرائیل پر براہ راست ڈرون حملے کیے ہیں، ایرانی پاسدران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کی باضابطہ تصدیق کردی ہےاسرائیل نے بھی تصدیق کی ہے درجنوں UAVs ایران سے روانہ ہوئے اور اسرائیل کے لیے اپنا راستہ بنا رہے ہیں۔اسرائیلی فوجی ترجمان کے مطابق ایران نے اپنی سرزمین سے اسرائیل کی سرزمین کی طرف بغیر پائلٹ کے طیارے روانہ کیے ہیں۔اب طیاروں کو اسرائیل تک پہنچنے میں کئی گھنٹے لگیں گےانہوں نے کہا کہ عوام سے کہا جاتا ہے کہ وہ ہوشیار رہیں اور ہوم فرنٹ کمانڈ کی ہدایات پر عمل کریں، ہم کوشش کریں گے کہ UAVs کو اسرائیل کی سرزمین تک پہنچنے سے روکا جائے۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ 50 سے زائد ڈرون اسرائیل کی جانب داغے گئے ہیں خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے  گزشتہ دنوں شام کے دارالحکومت دمشق میں ایران کے سفارتخانے پر میزائل حملے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھےغیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے بتایا تھا کہ اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس بریگیڈز کے سینیئر کمانڈر رضا زاہدی بھی شامل تھےبعد ازاں ایران نے دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے پر جوابی کارروائی کی دھمکی تھی ایران کے جوابی حملے کے خطرے کے تحت امریکا نے اسرائیل میں موجود اپنے شہریوں کی نقل و حرکت محدود کردی تھی ایرانی فورسز نے آبنائے ہرمز میں اسرائیلی کمپنی کا جہاز قبضے میں لےلیاایرانی حملے کا خطرہ: امریکا نے اسرائیل میں اپنے شہریوں کی نقل و حرکت محدود کردی امریکا کو اہم پیغام پہنچا دیا، سفارتخانے پر اسرائیلی حملے کا جواب ضرور دیا جائے گا: ایران
اس سے قبل ہفتے کو ایرانی فورسز نے آبنائے ہرمز میں اسرائیلی کمپنی کا جہاز قبضے میں لےلیا تھاایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے ایرانی بحریہ کے خصوصی دستوں نے ہیلی کاپٹر کا استعمال کرتے ہوئے جہاز کو قبضے میں لیا، قبضے میں لیےگئے جہاز کو اب ایرانی سمندری حدود میں منتقل کیا جارہا ہے۔ ایرانی بحریہ نے جہاز پر اس وقت قبضہ کیا جب وہ متحدہ عرب امارات سے 80 کلومیٹر دور آبنائے ہرمز میں سفر کر رہا تھا۔

Post a Comment

0 Comments